ایرانی ادارہ حج کو سعودی کی جانب سے «لبیتم» ایوارڈ

IQNA

ایرانی ادارہ حج کو سعودی کی جانب سے «لبیتم» ایوارڈ

7:16 - June 10, 2025
خبر کا کوڈ: 3518620
ایکنا: ادارہ حج و زیارت جمهوری اسلامی ایران کو حجاج کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

ایکنا نیوز، حج و زیارت کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، حج 1446 ہجری قمری کی اختتامی تقریب اتوار کی شب مکہ مکرمہ میں سعودی وزارت حج کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی میزبانی سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ، توفیق بن فوزان الربیعہ نے کی، اور اس میں اسلامی دنیا کے وزرائے حج اور ادارہ جاتی سربراہان نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران سعودی حکام نے اس سال کے حجِ تمتع کے لیے کی گئی منصوبہ بندی کا خلاصہ پیش کیا اور اسلامی ممالک کی جانب سے حجاج کرام کو دی گئی خدمات کی کمی و کیفیت کے حوالے سے اپنی ماہرین کی آراء اور تجزیاتی نتائج بیان کیے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس تقریب میں پہلی بار، اسلامی جمہوریہ ایران کی حج و زیارت تنظیم کو حجاج کو اعلیٰ انتظامی خدمات فراہم کرنے والے ممتاز ملک کے طور پر منتخب کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر حج نے ایران کی حج و زیارت تنظیم کے سربراہ، علیرضا بیات کو "لبّیتم" اعزازی سند اور خصوصی انعام پیش کیا۔/

سازمان حج ایران جایزه «لبیتم» عربستان را دریافت کرد

 

 

4287375

نظرات بینندگان
captcha