ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق صیہونی رژیم کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ ٹرانسپورٹ نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے:
"سیکیورٹی حکام کی ہدایات کے تحت، صیہونی ریاست کی فضائی حدود شہری طیاروں کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔"
بیان کے مطابق:
· فضائی حدود تا اطلاعِ ثانی طیاروں کی آمد و رفت کے لیے بند رہے گی۔
· شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں اور تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں، کیونکہ یہ ایئرپورٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی ایئرلائن العال (El Al) نے بھی اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ:
· اس کے تمام پروازیں اور ذیلی ادارہ ساندور (Sundor) کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
· تمام شیڈول پروازوں کی بکنگ بھی 30 جون (مطابق 9 تیر) تک اور "سیکیورٹی صورتحال واضح ہونے" تک بند کر دی گئی ہے۔/
4288735