ملایشیاء نے 2025 میں مسلم ممالک میں سیاحت کے حوالے سے اعلی مقام حاصل کیا

IQNA

ملایشیاء نے 2025 میں مسلم ممالک میں سیاحت کے حوالے سے اعلی مقام حاصل کیا

5:36 - July 22, 2025
خبر کا کوڈ: 3518844
ایکنا: ملایشیاء سال 2025 کے لیے ماسٹرکارڈ-کریسنٹ ریٹنگ کے جاری کردہ "عالمی رینکگ تمام اسلامی ممالک پر سبقت حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ایکنا نیوز "ٹریول ڈیلی میڈیا" نیوز کے مطابق مسترکارڈ اور کریسنٹ ریٹنگ، جو کہ دنیا میں حلال سیاحت کے معتبر ادارے سمجھے جاتے ہیں، نے اپنا سالانہ اشاریہ جاری کیا ہے۔

اس سال مالیزیا نے 79 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی ہے، جبکہ سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات 78 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ انڈونیشیا، جو اس سال چار پوائنٹس کی کمی کے باعث نیچے آیا، اب قطر کے ساتھ 76 پوائنٹس لے کر پانچویں مشترکہ پوزیشن پر ہے۔

یہ درجہ بندی عالمی مسلم سیاحت کے منظرنامے میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاس ہے، جو ترقی اور مسابقت کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، مالیزیا کی کارکردگی اور مقبولیت نے گزشتہ دہائی کے دوران اسے ایک نمایاں اسلامی سیاحتی مقام کے طور پر مستحکم رکھا ہے۔

یہ کامیابی دراصل حلال سیاحت سے متعلق ایک جامع قومی حکمتِ عملی اپنانے اور اس پر مؤثر عمل درآمد کا نتیجہ ہے، جس میں ملکی و غیرملکی مسلمان سیاحوں کی ضروریات اور ترجیحات کا مکمل لحاظ رکھا گیا۔

اس مقصد کے لیے مالیزیائی حکومت اور نجی شعبے نے حلال سرٹیفکیشن سسٹمز، جامع سیاحتی پالیسیوں، اور اپنی اسلامی و مقامی روایات کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کر کے ایک پُرکشش ثقافتی شناخت بنانے پر خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے۔

مالیزیا کی روایات اور مذہبی ورثہ قریبی ممالک جیسے برونائی اور انڈونیشیا سے میل کھاتا ہے، جسے اس نے ثقافتی سیاحت اور حلال سیاحت کے بیانیے میں اس انداز سے پیش کیا ہے کہ وہ عالمی سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتا ہے۔

جیسا کہ GMTI میں ذکر کیا گیا ہے، مالیزیا ایک کثیرالثقافتی ملک ہونے کے باوجود مسلمان اکثریتی آبادی رکھتا ہے، جہاں سیاحوں کو موقع ملتا ہے کہ وہ اسلامی روایات، تہواروں اور ثقافتی سرگرمیوں کو ایک جدید، کشادہ ماحول میں محسوس کر سکیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ OIC (اسلامی تعاون تنظیم) کے رکن ممالک، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے مسلم ممالک، GMTI کے سرفہرست 20 ممالک میں نمایاں ہیں، تاہم غیر مسلم اور غیر OIC ممالک بھی بتدریج ٹاپ 50 میں شامل ہوتے جا رہے ہیں۔

اس وقت غیر OIC سیاحتی مقامات میں ہانگ کانگ تیسرے نمبر پر آ چکا ہے، جب کہ سنگاپور اب بھی سرفہرست ہے اور تھائی لینڈ و فلپائن بھی زیادہ پیچھے نہیں۔/

 

4295461

نظرات بینندگان
captcha