دو دہائیوں بعد ایرانی قرآنی ججز کی ملایشیاء قرآنی مقابلوں میں شرکت

IQNA

دو دہائیوں بعد ایرانی قرآنی ججز کی ملایشیاء قرآنی مقابلوں میں شرکت

5:48 - July 23, 2025
خبر کا کوڈ: 3518850
ایکنا: تقریباً دو دہائیوں کے بعد، ایران کے ایک سینئر قرآنی ماہر پنسٹھویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں ملایشیاء کی ججنگ کمیٹی کا حصہ بننے جا رہا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، غلامرضا شاہ میوہ اصفہانی، جو کہ قرآن کریم کے ممتاز مدرس اور ماہر ہیں، ملایشیاء میں منعقدہ 65ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کی ججز کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

سازمان اوقاف و امور فلاح و بہبود کے قرآنی امور کے مرکز کے مطابق، اس ایرانی جج کو شرکت کے لیے حال ہی میں سرکاری دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ یوں تقریباً 20 سال بعد کسی ایرانی جج کی اس قدیم ترین بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں شرکت ہو رہی ہے۔

مرکز قرآنی امور کے حکام نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کی گزشتہ سال دسمبر میں ملیشیا سے ہونے والی گفتگوؤں اور مرحوم استاد عبدالرسول عبائی کی سابقہ دوروں میں مؤثر شرکت اس دعوت کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

مرحوم استاد عبدالرسول عبائی وہ واحد ایرانی جج تھے جنہوں نے اس بین الاقوامی قرآنی مقابلے کی ججز ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

حضور داور ایرانی در جمع هیئت داوران مسابقات بین‌المللی قرآن مالزی

 

پنسٹھویں  بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا آخری مرحلہ 11 اگست سے کوالالمپور کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں شروع ہوگا اور 18 اگست تک جاری رہے گا۔

اس دور میں ایران سے محسن قاسمی، جو کہ ممتاز قاری ہیں، تحقیق کی قرأت کے شعبے میں ایران کی نمائندگی کریں گے اور دنیا بھر کے قاریوں سے مقابلہ کریں گے۔

ایکنا ان دو قرآنی شخصیات کی اس عالمی اہمیت کے حامل مقابلے میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔/

 

4295537

نظرات بینندگان
captcha