ایکنا نیوز- sadanajd.com نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع "شفاء" میوزیم اسلامی دنیا کے ماہرین طب کی خدمات اور دریافتوں کو اجاگر کرنے والا پہلا خصوصی میوزیم ہے جو مختلف طبی شعبوں میں مسلمان دانشوروں اور ڈاکٹروں کے کردار سے متعلق مستند معلومات فراہم کرتا ہے۔
یہ میوزیم اسلامی دنیا کے مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے ایک ہزار سے زائد طبی اور فنی نوادرات کا خزانہ ہے، جو طب، جراحی (سرجری) اور دواسازی (فارمیسی) کی ترقی کو اسلامی سنہری دور سے لے کر جدید ادوار تک کی صورت میں پیش کرتا ہے۔
طب اسلامی کے چار عظیم ستونوں کی جھلک
میوزیم کے خصوصی حصے عظیم مسلم معالجین جیسے ابوبکر رازی،ابن سینا،ابوالقاسم الزہراوی،ابن نفیس کو وقف کیے گئے ہیں، جن کی سائنسی دریافتوں اور طبی تحریروں نے صدیوں تک عالمی جامعات اور اسپتالوں میں طبی علوم کی بنیاد فراہم کی۔
قیمتی نسخے اور تاریخی ذخیرہ
میوزیم میں طب اسلامی کی گراں قدر کتب کے نادر نسخے بھی موجود ہیں، جن میں:
ابن سینا کی "قانون فی الطب" کا پہلا عربی نسخہ
رازی کی کتاب "آبله و سرخک" (چیچک اور خسرہ) کا لاطینی ترجمہ
الزہراوی کی "التصریف" کا ہندی نسخہ شامل ہیں، جو مسلم طبی ورثے کی بین الاقوامی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
میوزیم کی ۹ سائنسی گیلریاں
"شفاء" میوزیم کو ۹ بنیادی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جو درج ذیل شعبہ جات کا احاطہ کرتے ہیں:
طب نبوی،تشریح الاعضا (Anatomy)۔متعدی اور وبائی امراض۔ترجمہ و تالیف۔چشم پزشکی۔نسوانی امراض و زچگی۔دواسازی
جراحی۔طبی تشخیص کی قوت یہ تمام حصے طب اسلامی کی ترقی کو تعلیمی اور سائنسی انداز میں پیش کرتے ہیں، اور اس میوزیم کو اسلامی طب کے ارتقائی سفر کا ایک شاندار مرکز بنا دیتے ہیں۔
جدید اسلامی معالجین کی خدمات کا اعتراف
میوزیم صرف ماضی تک محدود نہیں بلکہ معاصر اسلامی طبی ماہرین کو بھی اجاگر کرتا ہے جنہوں نے جدید طب کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی مخطوطات، تصاویر اور تحقیقی کام نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں، جو مسلم سائنسدانوں کی انسانی خدمت میں دی گئی قربانیوں کو بیان کرتے ہیں۔
ویڈیو رپورٹ میں اس میوزیم کے مختلف حصوں کو تفصیل سے دیکھا جا سکتا ہے۔/
4295530