ایکنا کے مطابق، جب صہیونی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کیے اور ایسے حالات میں جب انقلابِ اسلامی کے دشمن مختلف سازشوں کے ذریعے ایرانی قوم کی امید کو ختم کرنے اور ان کے حوصلے کو پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی کاوش سے "فتح" کے عنوان سے ایک قرآنی مہم شروع کی گئی ہے۔
اس مہم کا مقصد سپاہ اسلام کے مجاہدین کے حوصلے کو بلند کرنا، معاشرے میں امید اور سکون پیدا کرنا اور قرآن کے الٰہی پیغام کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پھیلانا ہے۔
سینئر، نوجوان اور سرگرم قرآنی قارئین اس مہم میں شرکت کے لیے سورہ فتح کی ابتدائی آیات، سورہ آل عمران کی آیت 139، سورہ نصر وغیرہ کی تلاوت کر سکتے ہیں اور اس کی ویڈیو فائل "fathadmin" پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز (ایتا، بَله وغیرہ) پر ارسال کر سکتے ہیں۔
موصولہ تلاوتوں میں، ہمارے ملک کے ممتاز قرآنی استاد سید اسماعیل ہاشمی نے سورہ آل عمران کی آیت 139 کی تلاوت کی ہے، جسے آپ ذیل میں ملاحظہ کر سکتے ہیں:
"وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ" (آل عمران: 139)
ترجمہ: اور اللہ کے احکام کی پیروی اور دشمن کے خلاف جہاد میں سستی نہ کرو، اور جو مصیبتیں اور مشکلات تمہیں پیش آتی ہیں اُن پر غم نہ کرو، اگر تم مؤمن ہو تو تمہی غالب رہو گے۔/
4296621