عربی الیکڑونک میگزین «صراط» ماه صفر ایڈیشن شایع

IQNA

عربی الیکڑونک میگزین «صراط» ماه صفر ایڈیشن شایع

5:51 - July 31, 2025
خبر کا کوڈ: 3518905
ایکنا: میگزین "الصراط" کا 131واں عربی شمارہ، ماہِ صفر کی مناسبت سے شائع ہو چکا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، کلچرل، آرٹ فاونڈیشن "موعود عصر(عج)" کے شعبۂ تعلقات عامہ کے حوالے سے اطلاع دی گئی ہے کہ عربی الیکٹرانک مجلہ "الصراط" کا صد و سی و یکواں (131واں) شمارہ، ماہِ صفر المظفر اور زیارتِ اربعین حضرت سیدالشہداءؑ کی مناسبت سے شائع ہو گیا ہے، اور اسے معارفِ مهدوی کے شائقین کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے۔

شمارہ ۱۳۱ کے اہم ابواب اور موضوعات درج ذیل ہیں:

🔹 پہلا باب: عربی متنوعات (مختلف مقالات)

·       اخبار المسلمین فی العالم: عالم اسلام کی تازہ ترین خبریں

·       عوالم انسان و منازله: انسانی وجود کے مراتب اور دنیوی و ماورائی منازل

·       الشعر و الادب: اہل بیتؑ کی مدح میں مناسبت سے اشعار

·       تقدیم الکتاب: عالم اسلام کی ممتاز کتابوں کا تعارف

🔹 دوسرا باب: الدراسات الثقافیة (ثقافتی مقالات)

·       الغرب و آخرالزمان: مغرب اور آخرالزمان سے متعلق تحقیقی مطالعہ

·       العالم بین السادة والعبید: دنیا کو چلانے والے بڑے اداروں اور خاندانوں کا تعارف و جائزہ

·       خلف کوالیس فضاء الافتراضی: سوشل میڈیا اور اس کے پسِ پردہ واقعات کا تجزیہ

·       فرسان الهیکل و اسس الماسونیه: شوالیہ معبد اور فری میسن تحریک کی تاریخی و تحلیلی تحقیق

·       الاسرة المهدویة: خاندانی تعلقات کے چیلنجز اور اسلامی و مهدوی تعلیمات کی روشنی میں بہتری کے طریقے

🔹 تیسرا باب: الدراسات المهدویة (مهدوی مقالات)

·       المدعون الکذابون: جھوٹے مہدیؑ بننے والوں اور گمراہ فرقوں کا تجزیہ

·       درسنامه مهدوی: امام زمانہؑ سے متعلق معرفتی و مهدوی تعلیمات کا درسی انداز میں بیان

·       الیوتوبیا والدستوبیا والدولة المهدویة الکریمة: مغربی آرمان‌شہر اور اسلامی مهدوی حکومت کا تقابلی مطالعہ

·       الامام المهدی والمستقبل العالم: ظہور کے بعد کی دنیا اور امام مہدیؑ کے اقدامات کا تعارف

·       تکالیف الانام فی الغیبة الامام: زمانۂ غیبت میں منتظرین کی ذمہ داریاں

🔹 چوتھا باب: الحیاة الایمانیة (ایمانی زندگی)

·       المستبصرون: نو شیعہ ہونے والوں کا تعارف اور سوانح حیات

·       التکافل الاجتماعی فی مدرسة اهل البیت: اجتماعی زندگی میں مکتب اہل بیتؑ کی تعلیمات

·       علی مائدة الکتاب والسنة: پیغمبرؐ کی سنتیں جو بدعت کا نشانہ بن چکی ہیں

·       الاخوة الاسلامیة فی منظار اهل البیت: مسلمانوں کے باہمی حقوق اور اہل بیتؑ کی روایات

·       الولد و الوالد: والدین اور اولاد کے باہمی حقوق

🔹 پانچواں اور آخری باب: شیعہ مقالات

·       الشیعة فی موکب التاریخ: مختلف ادوار میں شیعہ تاریخ کا جائزہ

·       المقام الغیبی فی الامامة: امامت کا باطنی مقام، مفہوم، دائرہ کار اور اس پر تحقیقی نظر

یہ تمام مواد سمانه ثقفی کی ادارت، گرافک ڈیزائن، سرورق سازی اور صفحہ بندی کی کاوشوں کے نتیجے میں، عرب قارئین کے ذوق و بصری جمالیات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔/

 

4297105

ٹیگس: صفر ، میگزین ، شایع
نظرات بینندگان
captcha