یمن قرآنی مقابلوں کا مقدماتی مرحلہ

IQNA

یمن قرآنی مقابلوں کا مقدماتی مرحلہ

5:48 - August 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3518939
یمن کی وزارت اوقاف نے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی قرآنی مسابقات (مقابلوں) کے لیے یمنی نمائندوں کے انتخاب کی غرض سے ایک خصوصی امتحان کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز-  cratar.net  نیوز کے مطابق وزارت اوقاف کے مطابق یہ امتحان یمن کے ممتاز حفاظ قرآن کے انتخاب کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ انہیں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بھیجا جا سکے۔ امتحان میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی مدت  ( 9 ستمبر 1404 ہجری شمسی) تک بڑھا دی گئی ہے۔

وزارت نے وضاحت کی کہ رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کا مقصد مرد و خواتین باصلاحیت حفاظ کو اپنی قرآنی صلاحیتوں کو آزمانے کا بھرپور موقع دینا ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق، یہ امتحان درج ذیل شعبوں میں منعقد ہوگا:

حفظِ مکمل قرآن کریم

تجوید کے ساتھ تلاوت

قراءتِ عشرہ (دس قراءتوں پر عبور)

وزارت اوقاف یمن نے ان تمام افراد سے جن کے پاس مطلوبہ اہلیت و شرائط موجود ہیں، درخواست کی ہے کہ وہ امتحان میں شرکت کے لیے اس فارم کو ملاحظہ اور مکمل کریں: https://forms.gle/nAkYMmwgedoyszQZ7

وزارت نے مزید کہا کہ یہ امتحان اس کی جامع پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کے مختلف صوبوں سے قرآنی صلاحیتوں کی دریافت اور انہیں بین الاقوامی قرآنی محافل میں بھرپور انداز میں شرکت کے لیے تیار کرنا ہے، تاکہ عالمی سطح پر یمن کا قرآنی وقار نمایاں ہو۔/

 

4298208

نظرات بینندگان
captcha