ایکنا نیوز- سعودی گزٹ نیوز کے مطابق اس موقع پر انہوں نے ڈیجیٹل تلاوت قرآن کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کے کوآرڈینیشن مجمع (Coordination Forum) اور پہلی عالمی انجمن برائے آن لائن تلاوت قرآن کا بھی قیام عمل میں لایا۔
یہ تقریب قرآنی تلاوت اور تعلیم کے میدان میں نمایاں محققین، اساتذہ، ماہرین، اور دنیا بھر سے 50 ڈیجیٹل قرآنی پلیٹ فارمز کے نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس کا مقصد قرآن کریم کی دور سے تعلیم اور تلاوت کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فروغ دینا ہے۔
شیخ العیسی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ اقدامات اتحاد امت مسلمہ کے فروغ اور خدمت قرآن کریم کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کی بنیادی ذمہ داریوں کے عین مطابق ہیں۔
تقریب میں انڈونیشیا سے احمد جمیل نے شرکت کرنے والے پلیٹ فارمز کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد عالم اسلام کا سائنسی و فنی وژن دنیا کو قرآن سے جوڑنے اور وحی کی تعلیم کو درست اصولوں کے مطابق سیکھنے میں آسانی پیدا کرنے کے قابلِ تحسین اقدامات پر مبنی ہے۔
عالمی علمائے انجمن کی نشستوں میں درج ذیل اہم موضوعات زیر بحث آئے:
-قرآن کی اجازت (سند) کے اجرا کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ضوابط
-قرآن کریم کی آن لائن تعلیم کے لیے جدید تعلیمی وسائل کی تیاری
-ڈیجیٹل تلاوت قرآن میں بین الاقوامی کوششوں میں ہم آہنگی
-قرآنی تعلیم کے لیے جدید اور تخلیقی ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کی پیشکش
تقریب کے اختتام پر اہم سفارشات میں سے ایک "عالمی انجمن برائے ڈیجیٹل قرآنی تلاوت پلیٹ فارمز" کا قیام تھا، جو اتحاد عالم اسلام کے تحت ایک بین الاقوامی ادارے کی حیثیت سے کام کرے گا تاکہ ڈیجیٹل قرآنی تلاوت کی نگرانی اور فروغ کو منظم کیا جا سکے۔/
4298328