زائرین کربلاء کے لئے «راهنمائی گمشدگان» ایپ کا اہتمام + ویڈیو

IQNA

زائرین کربلاء کے لئے «راهنمائی گمشدگان» ایپ کا اہتمام + ویڈیو

5:54 - August 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3518941
ایکنا: آستانہ مقدس علوی نے زائرین اربعین کے لیے "راهنمای گمشدگان" (گمشدہ افراد کی رہنمائی) کے عنوان سے جدید موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دی۔

ایکنا نیوز- آستانہ مقدس امام علی علیہ السلام نے اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی خدمت اور سہولت کے لیے "راهنمای گمشدگان" (Lost Person Guide) نامی ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے، جس کا استعمال ایک تعارفی وڈیو کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔

ایکنا نے آستان علوی کے اعلامیے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ ایپلیکیشن آستان کے محکمۂ امورِ انتظامات اور محکمۂ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے باہمی تعاون سے گزشتہ سال تیار کی گئی تھی۔

ایپلیکیشن کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:

 اطلاع رسانی اور تلاش: زائرین کے گم ہونے کی اطلاع دینا اور ان کی تلاش کرنا اب اس ایپ کے ذریعے ممکن ہے، خواہ وہ عام دنوں کی زیارت ہو یا اربعین جیسے بڑے اجتماعات۔

 نقشہ اور انٹرایکٹو خدمات: ایپ میں انٹرایکٹو نقشے شامل ہیں جو 15 مختلف الیکٹرانک خدمات زائرین کو فراہم کرتے ہیں۔

الیکٹرانک ہوٹل گائیڈ، زائرین کے لیے مضیف (مہمانسرا) میں بکنگ کی سہولت، زیارت نیابتی کی خدمات، اور گمشدہ اشیاء کی تلاش و اطلاع کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

 احتیاطی تدابیر: ایپ میں ایسی احتیاطی ہدایات بھی موجود ہیں جن کے ذریعے گمشدگی سے بچاؤ ممکن ہو۔

 چار زبانوں میں دستیابی: زائرین کی بین الاقوامی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایپ عربی، فارسی، انگریزی، اور اردو زبانوں میں فراہم کی گئی ہے۔

 مفت اور آفلائن استعمال: ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ ایپ مکمل طور پر مفت ہے اور اسے آف لائن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، یعنی انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی کام کرے گی۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

 

4298251

نظرات بینندگان
captcha