اربعین پر داعش کا منصوبہ ناکام

IQNA

اربعین پر داعش کا منصوبہ ناکام

5:22 - August 09, 2025
خبر کا کوڈ: 3518951
ایکنا: کربلاء کے گورنر نصیف جاسم الخطابی نے امام حسینؑ کے اربعین کے زائرین کو نشانہ بنانے کی ایک دہشت گردانہ سازش ناکام بنانے کا اعلان کیا۔

ایکنا نیوز، عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) نے رپورٹ دی ہے کہ نصیف الخطابی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کربلا صوبے میں "صقور" نامی انٹیلیجنس گروپ نے کربلا کی تحقیقاتی عدالت کی براہِ راست نگرانی میں نہایت خفیہ اور درست منصوبہ بندی کے ساتھ ایک انٹیلیجنس آپریشن انجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں 22 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، جو مجرمانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے، جن میں اربعین زائرین کے راستوں میں سڑک کنارے بم نصب کرنا، سیکیورٹی فورسز اور حسینی مواکب کو نشانہ بنانا، اور زائرین کے اجتماع کی جگہوں پر، خاص طور پر صوبے کے جنوبی حصے میں، مسموم کرنے کی کوشش شامل تھی۔

نصیف الخطابی نے بتایا کہ ناکام بنائی گئی کارروائیوں میں سے ایک، کربلائے معلی سے نجف اشرف کے راستے پر واقع ایک حسینیہ کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی تھی، جو عدلیہ اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے ناکام بنا دی گئی۔

گورنر کربلا نے زور دیا کہ ملزمان کے قبضے سے ایسے شواہد ملے ہیں جو ان کے دہشت گردانہ عزائم کو ثابت کرتے ہیں، اور انہوں نے عدالت میں دہشت گرد گروہ داعش کی رکنیت کا اعتراف بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ملزمان کا غیر ملکی عناصر سے بھی رابطہ تھا، جن میں ایک ایسا شخص شامل ہے جو براہِ راست صہیونی رژیم اور دہشت گردی کے حامیوں سے رابطے میں تھا۔

آخر میں گورنر کربلا نے اس دہشت گردانہ سازش کو ناکام بنانے میں کربلا کی تحقیقاتی عدالت اور "صقور" انٹیلیجنس گروپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ زائرین کے تحفظ اور آئندہ مذہبی مناسبتوں میں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی کوششیں جاری رہیں گی۔/

 

4298783

ٹیگس: داعش ، اربعین ، ناکام
نظرات بینندگان
captcha