افتتاح موکب «أمیر القراء» زائرین اربعین کے لئے + تصاویر

IQNA

افتتاح موکب «أمیر القراء» زائرین اربعین کے لئے + تصاویر

7:29 - August 10, 2025
خبر کا کوڈ: 3518961
ایکنا: قرآنی علمی کمپلیکس، جو آستانہ مقدس عباسی کے زیرِ انتظام ہے، نے مسلسل تیسرے سال زائرین اربعین حسینی کے راستے میں "امیر القراء" (قاریوں کے سردار) نامی موکب کا افتتاح کیا۔

ایکنا نیوز، عالمی نیٹ ورک "کفیل" کی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ یہ موکب، آستانہ عباسی کے علمی قرآنی ادارے کے مرکز برائے قرآنی منصوبہ جات کی جانب سے اور قومی قرآنی منصوبہ "امیر القراء" کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

 

علمی قرآنی کمپلیکس کے سربراہ مشتاق العلی نے بتایا کہ آستان عباسی کے قرآنی منصوبہ جات کے مرکز کے کارکنان نے نجف سے کربلا کے راستے میں سالانہ "امیر القراء" موکب کا اہتمام کیا ہے تاکہ زائرانِ امام حسینؑ کی خدمت اور انہیں قرآنی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

 

اسی سلسلے میں، سید حسنین الحلو، جو مجمع علمی قرآن آستان عباسی کے قرآنی منصوبہ جات کے مرکز کے مدیر ہیں، نے کہا کہ "امیر القراء" موکب مسلسل تیسرے سال "ام البنینؑ" کے مواکب کے سلسلے میں قائم کیا گیا ہے اور اس میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ اس موکب کے ذریعے ہم قرآن و اہل بیتؑ کی خدمت کے لیے محافل اور تعلیمی نشستوں کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ زائرین کو متنوع خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ مجلسِ عزاداری کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، جس میں عراق اور بیرونِ عراق سے آنے والے معروف خطباء اور ذاکرین شریک ہوتے ہیں۔/

 

 

 

4298803

نظرات بینندگان
captcha