ایکنا کے مطابق، اُسوہ قرآنی فاونڈیشن کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اطلاع دی ہے کہ عظیم اربعین حسینیؑ مارچ کے موقع پر، قرآن کریم کے قومی نوجوان قراء کی ٹیم (اُسوۂ) اپنے ثقافتی اور تبلیغی مشن کی ادائیگی کے لیے عراق روانہ ہوئی۔
اسوہ قرآنی فاونڈیشن کے معاون پرورشی، حجۃ الاسلام مجید صادقی نے بتایا کہ قومی نوجوان قراء کی ایک جماعت، اپنے ذمہ داران اور اساتذہ کے ہمراہ "کاروان قرآنیان اُسوہ" کے عنوان سے، امام حسینؑ کے دیگر زائرین کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر بین الاقوامی اربعین کے اس عظیم اجتماع میں شریک ہوئی۔
انہوں نے اس کاروان کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا کہ نجف اور کربلا کے مقدس شہروں اور پیادہ روی کے راستے میں، اس قافلے نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قرآنی کاروان کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے متعدد پروگرام انجام دیے، جن میں قرآنی محافل کا انعقاد، حلقہ ہائے معرفت، واقعہ کربلا کی روایتگری، موکبوں اور زائرین کی خدمت، سفرنامہ نویسی، "رایحۂ قدردانی" مہم کا اجرا، اور کاروان کے پروگراموں کی عکس بندی و ویڈیوز کی تیاری شامل ہیں۔/
4299124