ریڈیو مصر کے لیے شیخ شاذلی کی قرآنی ورثہ

IQNA

ریڈیو مصر کے لیے شیخ شاذلی کی قرآنی ورثہ

11:59 - August 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3519002
ایکنا: مصر کے نامور قاری شیخ فرج‌الله شاذلی کا ذاتی ثقافتی اور قرآنی ورثہ ریڈیو قرآن مصر کو تحفے میں دے دیا گیا ہے، جو جلد ہی قائم ہونے والے "موزه قاریان مصر" میں محفوظ کیا جائے گا۔

ایکنا نیوز، newsroom.info  نیوز کے مطابق یہ اقدام مصر کے قومی میڈیا ادارے کی جانب سے قاریانِ مصر کے دینی ورثے اور تاریخی خدمات کو محفوظ رکھنے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ ریڈیو قرآن مصر نے قاہرہ میں شیخ شاذلی کی ذاتی اشیاء اور قرآنی متعلقات وصول کیں تاکہ انہیں موزه قاریان میں نمائش کے لیے رکھا جا سکے۔

اس تقریب میں ریڈیو قرآن کے سربراہ اسماعیل دویدار اور ادارے کے تعلقاتِ عامہ کے سربراہ شریک تھے۔ تقریب میں شیخ شاذلی کی قرآنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس سے قبل ریڈیو قرآن مصر، موزه قاریان کے افتتاح کی تیاریوں کے حصے کے طور پر، معروف قراء شیخ شعبان الصیاد اور شیخ محمد احمد شبیب کے ذاتی متعلقات بھی وصول کر چکا ہے۔

شیخ شاذلی کا تعارف

پیدائش: ۱۹۴۸ء، "ایتای البارود" قصبہ، صوبہ بحیرہ (مصر)

آٹھ سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کیا، طنطا کے مسجد احمدی میں امام جماعت رہے

دنیا کے مختلف ممالک میں "سفیر قرآن" کے طور پر تلاوت، تدریس اور قرآنی فیصلوں (ججز) میں خدمات انجام دیں

دلنشین آواز اور احکامِ تجوید کی پابندی کے سبب شہرت حاصل کی، ریڈیو و ٹی وی قاری مصر اور یونین آف قراء مصر کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ وفات ۵ جون ۲۰۱۷ء (۱۰ رمضان ۱۴۳۸ھ) کو بتایا جاتا ہے۔/

 4300091

نظرات بینندگان
captcha