ایکنا نیوز- app.com.pk نیوز کے مطابق یہ تقریب، اسلامی بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کی دعوت اکیڈمی کے ذیلی شعبہ تحفیظ القرآن کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں منعقد ہوئی، جہاں حفاظ کے ساتھ ان کے اساتذہ کی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔
مسجد فیصل کے اعلامیے کے مطابق اس تقریب میں اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر احمد سعد الاحمد مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ اجلاس کی صدارت محمد الیاس، ڈائریکٹر جنرل دعوت اکیڈمی نے کی۔
محمد الیاس نے اپنے خطاب میں فیصل مسجد کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد اعتدالِ اسلامی اور اخلاقی اصلاح کی علامت ہے، جو روزانہ خصوصاً جمعے کے دن ہزاروں زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔
احمد سعد الاحمد نے اپنی تقریر میں طلبہ، والدین اور اساتذہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد دی اور حفظِ قرآن کے روحانی فضائل بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فضائل خالصانہ قربانی، سنتِ نبوی ﷺ سے وابستگی اور قرآن کے معانی پر گہری تدبر سے جھلکتے ہیں۔
انہوں نے کہا: حفظِ قرآن صرف ایک کامیابی نہیں بلکہ ایک تاحیات عہد ہے کہ اس کی تعلیمات پر عمل کیا جائے اور امن و اعتدال کا پیغام عام کیا جائے۔ ہم ان نوجوان حفاظ کو ان کی کاوشوں پر سراہتے ہیں اور انہیں اسلامی علم و فضیلت کے مشعل بردار بننے کی ترغیب دیتے ہیں۔
احمد سعد الاحمد نے پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے عوام، حکام اور افواجِ پاکستان کو حق و عدل کے دفاع میں ان کی قربانیوں پر مبارکباد بھی پیش کی۔
انہوں نے دعوت اکیڈمی اور ذرائع ابلاغ کے کردار کو سراہا جن کی کوششوں سے یہ تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔ تقریب کا اختتام پاکستان کے استحکام اور عالمی مسلم برادری کی کامیابی کی دعا پر ہوا۔/
4300444