ایکنا نیوز، الخلیج نے رپورٹ دی ہے کہ یہ مقابلے امارات کے نمایاں ترین قومی قرآن مقابلوں میں شمار ہوتے ہیں جنہیں دبئی کے اسلامی امور و خیراتی سرگرمیوں کے محکمے کے تحت دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ کمیٹی ہر سال منعقد کرتی ہے۔
ان مقابلوں کے لیے رجسٹریشن 26ویں ایڈیشن کے تحت ستمبر کے آخر تک دبئی ایوارڈ کی آفیشل ویب سائٹ (Shq.quran.gov.ae) پر جاری رہے گی۔ خواہشمند افراد براہ راست یا امارات کی مستند قرآنی اداروں کی سفارش کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
ابتدائی مرحلہ اکتوبر 2025ء میں شروع ہوگا اور ان میں اماراتی شہریوں کے ساتھ ساتھ ملک میں مقیم غیر اماراتی بھی حصہ لے سکیں گے۔
اسلامی امور و خیراتی سرگرمیوں کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل اور دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے سربراہ احمد درویش المہیری نے کہا کہ شیخہ ہند قرآن کریم مقابلہ امارات میں ایک قرآنی چراغ ہے جو حکومت کے قرآن کی خدمت کے کردار کو مضبوط کرتا ہے اور بہترین حفاظ کی شناخت میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقابلے تعلیمی اور سماجی پہلو رکھتے ہیں جو نسلوں کو قرآن اور اعلیٰ قرآنی اقدار سے جوڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ مقابلے درج ذیل کیٹیگریز میں منعقد ہوں گے:
حفظ پورا قرآن، حفظ عم جز،حفظ 3 أجزاء، حفظ 5 أجزاء، حفظ 10 أجزاء، حفظ 20 اجزاء
شرکت کرنے والوں کے لیے شرط ہے کہ انہوں نے ماضی میں متعلقہ کیٹیگری کے فائنل مرحلے تک رسائی حاصل نہ کی ہو۔/
4304755