مصر میں مسلمان سائنسنداںوں کا میوزیم

IQNA

شیخ الازهرکی تجویز پر؛

مصر میں مسلمان سائنسنداںوں کا میوزیم

6:13 - September 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3519159
ایکنا: شیخ الازہر نے مصر میں مسلم دانشمندان کے سائنسی ورثے کی مستندسازی کے لیے خصوصی عجائب گھر کے قیام کی غرض سے ایک علمی و تخصصی کمیٹی تشکیل دی۔

ایکنا نیوز- صدی البلد نیوز کے مطابق شیخ الازہر احمد الطیب نے مسلمانوں کے علمی و تمدنی کردار کو محفوظ کرنے اور اجاگر کرنے کے لیے ایک جامع مطالعے کی خاطر اس کمیٹی کے قیام کا حکم جاری کیا ہے۔

یہ مجوزہ عجائب گھر مسلم اور عرب علما کی علمی کامیابیوں کو اپنے اندر سموئے گا اور ان کے انسانی تہذیب کی ترقی میں ادا کیے گئے کردار کو واضح کرے گا۔

الازہر یونیورسٹی کے نائب صدر برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق محمود صدیق اس کمیٹی کے سربراہ ہیں جبکہ متعدد ذمہ داران اور اساتذہ بھی اس کے رکن ہوں گے۔

کمیٹی ایک جامع مطالعے کے ذریعے اسلامی تہذیب کی سائنسی خدمات، بنیادی علوم اور ان کے عملی اطلاقات کا جائزہ لے گی اور ان نمایاں آلات و ایجادات کو اجاگر کرے گی جن میں مسلمان دانشوروں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید برآں، کمیٹی کا مقصد مسلم دانشمندان کی علمی کامیابیوں کے عملی نمونے تیار کرنے، ان کی علمی و ثقافتی اہمیت کو متعین کرنے اور منصوبے کے مقاصد سے ہم آہنگ ایک جامع معمارانہ خاکہ پیش کرنے پر کام کرنا ہے۔

یہ علمی و ثقافتی منصوبہ الازہر کی اُن کوششوں کا اہم حصہ ہے جن کا مقصد اسلامی ورثے کو زندہ کرنا اور نئی نسلوں کے سامنے اُن مسلم علما کا کردار پیش کرنا ہے جنہوں نے ایک مشترکہ انسانی تہذیب کی تشکیل میں حصہ ڈالا، جہاں علم اخلاق سے اور سائنس اقدار سے جڑا ہوا تھا۔/

 

4304885

نظرات بینندگان
captcha