قرآنی مقابلے «زَین‌ُالأصوات» کی افتتاحی تقریب آج

IQNA

قرآنی مقابلے «زَین‌ُالأصوات» کی افتتاحی تقریب آج

4:06 - October 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3519241
ایکنا : پہلے قومی قرآن کریم مقابلہ "زین الاصوات" کا افتتاح آج قم میں ہوگا

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق قرآن کریم کے پہلے قومی مقابلے "زین‌الاصوات" کی افتتاحی تقریب  آج بروز بدھ شہر مقدس قم میں منعقد ہوگی۔ اس مقابلے کا شعار ہے: "قرآن، کتاب اہل ایمان"۔ مقابلوں کے اختتامی مرحلے میں جمعرات  کو بہترین قراء کا اعلان کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب سہ پہر 2 بجے، مجتمع یاوران مهدی(عج) جمکران میں منعقد ہوگی، جس میں غلامرضا احمدی نظامت کے فرائض انجام دیں گے اور سید محمد حسینی پور تلاوت کریں گے۔ مقابلے دو الگ الگ ہالز میں ہوں گے:

قرائت تحقیق (بزرگسالان)

قرائت نوجوانان و منافسه‌ای (دوخوانی)

یہ مقابلے ملک بھر کے طلبہ، طالبات، یونیورسٹی کے طلبہ اور دینی مدارس کے طلاب کے لیے مخصوص ہیں۔

انعامات کی کل مالیت تقریباً 10 کروڑ تومان (ایک ارب ریال) رکھی گئی ہے، جو اس طرح تقسیم ہوں گے:

بخش قرائت تحقیق:

اول: 50 ملین تومان

دوم: 40 ملین تومان

سوم: 30 ملین تومان

چہارم: 20 ملین تومان

پنجم: 10 ملین تومان

بخش قرائت نوجوانان:

اول: 40 ملین تومان

دوم: 30 ملین تومان

سوم: 20 ملین تومان

چہارم: 10 ملین تومان

پنجم: 5 ملین تومان

بخش قرائت منافسه‌ای (دوخوانی):

اول: 60 ملین تومان

دوم: 50 ملین تومان

سوم: 40 ملین تومان

چہارم: 30 ملین تومان

پنجم: 20 ملین تومان

یہ پہلا قومی مقابلہ مرکز امور قرآنی مؤسسه آل‌البیت(ع) کے زیر اہتمام اور حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شهرستانی (نمائندہ آیت اللہ العظمی سیستانی) کی معنوی سرپرستی میں، متعدد علمی و ثقافتی اداروں کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔

 

4307953

نظرات بینندگان
captcha