پہلا قومی قرآنی مقابلہ "زین الاصوات" اختتام پذیر

IQNA

پہلا قومی قرآنی مقابلہ "زین الاصوات" اختتام پذیر

5:47 - October 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3519255
ایکنا: پہلا قومی قرآن مقابلہ "زین‌الاصوات" جمعرات کو اہل بیت(ع) فاونڈیشن کے زیر اہتمام آیت‌الله مکارم شیرازی ثقافتی کمپلیکس کے امام کاظم(ع) ہال میں اختتام پذیر ہوا۔

ایکنا نیوز قم کے مطابق، اختتامی تقریب بین الاقوامی قاری اور ان مقابلوں کے اول پوزیشن ہولڈر محمدرضا حقیقت‌فر کی روح پرور تلاوت سے آغاز ہوا۔ اس موقع پر آیت‌الله سید جواد شهرستانی (نمائندہ آیت‌الله سیستانی ایران)، آیت‌الله علیرضا اعرافی (مدارس کے ڈائریکٹر) اور آیت‌الله سیدهاشم حسینی بوشہری (امام جمعہ قم) موجود تھے۔

نمایاں نکات تقریب

اس تقریب میں نمایاں کامیاب ہونے والے شرکاء کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔

حجت‌الاسلام والمسلمین سیدمهدی خاموشی (صدر ادارہ اوقاف و فلاح و بہبود) کی چار دہائیوں پر محیط قرآنی خدمات کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا۔

یہ تقریب براہ راست شبکہ قرآن و معارف سیما، قم ٹی وی اور متعدد آن لائن پلیٹ فارمز پر نشر کی گئی تاکہ ملک بھر کے شائقین اس سے مستفید ہو سکیں۔

افتتاحیہ اور مقابلوں کی تفصیلات

یہ مقابلے بدھ کو سہ پہر 2 بجے، جمکران کے "مرکز یاوران مهدی(عج)" میں غلامرضا احمدی کی نظامت اور قاری سیدمحمد حسینی‌پور کی تلاوت سے شروع ہوئے۔ مقابلے دو مختلف ہالز میں منعقد ہوئے:

قرائت تحقیق (بڑوں کے لیے)

قرائت تقلیدی و منافسه‌ای (نوجوانوں کے لیے)

یہ مقابلے ملک بھر کے طلباء، جامعات کے طلبہ اور دینی مدارس کے طلاب کے درمیان منعقد کیے گئے۔

انعقاد اور حمایت

پہلا "زین‌الاصوات" قومی قرآن مقابلہ، مؤسسہ آل‌البیت(ع) کے مرکز امور قرآنی کے اہتمام اور آیت‌الله العظمی سیستانی کے نمائندہ حجت‌الاسلام والمسلمین سید جواد شهرستانی کی سرپرستی اور حمایت سے، متعدد قرآنی و ثقافتی اداروں کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔/

 

4308324

نظرات بینندگان
captcha