شیخ بشیر احمد صدیق، شیخ‌القراء مسجد نبوی دار فانی سے رخصت

IQNA

شیخ بشیر احمد صدیق، شیخ‌القراء مسجد نبوی دار فانی سے رخصت

5:50 - October 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3519256
ایکنا: شیخ‌القراء مسجد نبوی شیخ بشیر احمد صدیق، نوے سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ایکنا نیوز- اخبار "عکاظ" کے مطابق شیخ بشیر احمد صدیق، شیخ‌القراء مسجد نبوی جمعرات کے روز 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شیخ بشیر احمد صدیق ہندوستان میں پیدا ہوئے اور جوانی میں مدینہ منورہ منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی قرآن کریم کی تعلیم اور مسجد نبوی میں اس کی تلاوت کے لیے وقف کر دی۔

ان کے شاگردوں میں نمایاں قراء شامل ہیں، جن میں شیخ محمد ایوب اور شیخ علی جابر بھی شامل ہیں، جو بالترتیب مسجد نبوی اور مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) میں امام کے فرائض انجام دیتے رہے۔

شیخ بشیر احمد صدیق اپنی دقیق تدریس، روایتوں کی باریک بینی اور اسناد و مدارک کی صحت پر سختی سے کاربند رہنے کے سبب معروف تھے، اور یہی اوصاف انہیں علم قراءاتِ قرآن میں ایک معتبر مرجع بناتے تھے۔

ان کے انتقال کی خبر آج صبح سویرے دی گئی۔ نماز فجر کے بعد مسجد نبوی میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں علمائے کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔/

 

4308395

نظرات بینندگان
captcha