احمد نعینع: قرآء کی حوصلہ افزائی کا مقصد صلاحیت نکھارنا ہے

IQNA

احمد نعینع: قرآء کی حوصلہ افزائی کا مقصد صلاحیت نکھارنا ہے

11:33 - October 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3519258
ایکنا: مصری قاری و معالج ڈاکٹر احمد نعینع کا کہنا ہے کہ میرے تعریفی کلمات صرف حوصلہ افزائی کے لیے ہوتے ہیں۔

ایکنا نیوز- صدی البلد کے حوالے سے بتایا جاتا  ہے کہ مصر کے ممتاز قاری اور ریڈیو و ٹی وی کے معروف قاری ڈاکٹر احمد نعینع نے سوشل میڈیا پر ان کے تعریفی جملوں کے غلط استعمال کے ردعمل میں وضاحت جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے کسی بھی قاری کے لیے حوصلہ افزا یا تعریفی کلمات ادا کرنا صرف اور صرف قرآنی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ہوتا ہے، نہ کہ کسی علمی معیار، مہارت یا برتری کا باقاعدہ اعتراف۔

وضاحت کی تفصیلات

احمد نعینع نے کہا: "یہ تعریفیں دراصل میری ایک اچھی عادت کا حصہ ہیں، جیسے ہم بچوں یا مبتدیوں کو بھی ان کی کوشش پر خوش کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ دیتے ہیں۔"

ان کے بقول: "تشویق اور تعریف کا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگ اپنی کوتاہیوں کے باوجود قرآن کی خدمت میں لگے رہیں۔ یہ کسی باضابطہ فتویٰ، اجازت نامے یا سرکاری سند کے برابر نہیں ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کلمات اکثر تیز ملاقاتوں یا عام فون کالز میں کہے جاتے ہیں، جو محض دوستانہ انداز کا حصہ ہوتے ہیں اور انہیں کسی رسمی یا مستند رائے کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

غلط استعمال پر اظہارِ افسوس

ڈاکٹر نعینع نے زور دے کر کہا کہ وہ ہر اس شکل کی مخالفت کرتے ہیں جس میں ان کے الفاظ یا نام کا ناجائز استعمال کیا جائے، خاص طور پر ایسے افراد کے ذریعے جو علمی یا فنی لحاظ سے اہل نہیں ہیں یا پھر جھوٹے عناوین و القابات اپنے نام سے منسوب کرتے ہیں۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کی طرف سے استعمال ہونے والے تعریفی جملے یا حوصلہ افزائی کسی بھی ذاتی مفاد، دنیاوی مقصد یا لین دین کے لیے کبھی استعمال نہیں ہوئے۔/

 

4308011

نظرات بینندگان
captcha