ھیشٹیگ «طوفان‌الاقصی» سوشل میڈیا میں ٹاپ ٹرینڈ

IQNA

ھیشٹیگ «طوفان‌الاقصی» سوشل میڈیا میں ٹاپ ٹرینڈ

6:40 - October 08, 2025
خبر کا کوڈ: 3519283
ایکنا: سوشل میڈیا میں سات اکتوبر کو صارفین نے طوفان الاقصی کے ھیشٹیگ کے ساتھ اس دن کو منایا۔

ایکنا نیوز، عربی ۲۱ نے خبر دی ہے کہ آج منگل، 15 مهر / 7 اکتوبر، فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جانب سے انجام دی گئی تاریخی کارروائی "طوفان الاقصی" کی دوسری سالگرہ ہے  وہ آپریشن جو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی قابضین کے خلاف انجام پایا اور جس نے پورے خطے اور دنیا میں ایک بڑی تبدیلی اور بیداری پیدا کی۔

اس دن کے موقع پر محققین، صحافیوں، میڈیا ماہرین، مصنفین اور سماجی کارکنوں نے اس آپریشن کی ویڈیوز اور شہید رہنماؤں کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیں۔

ہیش ٹیگ #طوفان_الاقصی ہزاروں پوسٹس کے ساتھ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سرِفہرست (Trending) رہا، جس کے ذریعے صارفین نے اس آپریشن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بعض صارفین نے عرب ممالک کے موقف کا موازنہ مغربی ممالک میں ہونے والے غزہ کے حق میں احتجاجات سے کیا، جو بدستور جاری ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

"حق کبھی بھی تعداد یا طاقت سے کامیاب نہیں ہوا، بلکہ وہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اس کے لیے جہاد کرتے ہیں، اور اللہ انہیں فتح یا شہادت کے ذریعے عزت بخشتا ہے..."

"#طوفان_الاقصی سات اکتوبر کا آغاز نہیں بلکہ اختتام ہے!"

"طوفان الاقصی نے صبر کو مزاحمت میں، درد کو غصے میں، اور ایمان کو قوت میں بدل دیا..."

"سالگرہ کے موقع پر کہنا چاہوں گا: #طوفان_الاقصی اس قوم کے لیے ایک نفسیاتی تقویت ہے جو بھاری بوجھ اٹھائے ہوئے ہے، لیکن ہار ماننے کو تیار نہیں۔ اللہ شہداء پر رحم فرمائے۔"

"1948 سے پہلے کبھی کسی نے فلسطین کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ طوفان الاقصی نے دنیا کے ممالک کو مجبور کیا کہ وہ فلسطینی مسئلے کو دوبارہ یاد کریں — ایک ایسی حقیقت جو بالآخر قائم ہو کر رہے گی۔"

"اسی دن، 7 اکتوبر کو، طوفان الاقصی کی وہ حماسی داستان شروع ہوئی جس نے عرب و اسلامی امت کو عزت اور وقار لوٹا دیا۔"

"یہ دن — چاہے کوئی مانے یا نہ مانے — فخر اور غیرت کا وہ لمحہ ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتا رہے گا۔ #طوفان_الاقصی #7_اکتوبر #مقاومت_فلسطین"

"7 اکتوبر، ہماری شاندار تاریخ کا وہ دن ہے جو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔"

"7 اکتوبر وہ بہترین دن تھا جس پر تاریخ کے سورج نے اپنی سب سے روشن کرنیں ڈالیں۔"

 

4309325

نظرات بینندگان
captcha