آستانہ حسینی میں دوسرے ترتیل ختم قرآن

IQNA

آستانہ حسینی میں دوسرے ترتیل ختم قرآن

5:06 - October 12, 2025
خبر کا کوڈ: 3519302
ایکنا: دوسرا مرتل ختمِ قرآن کریم کربلاء میں آستانِہ مقدسِ حسینی کے بین‌المللی مرکزِ تبلیغِ قرآن کی جانب سے مکمل اور ریکارڈ کر لیا گیا۔

ایکنا نیوز، آستانِہ مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، یہ ختمِ قرآن معروف قاری و حافظ علی حسن شِمْران کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وہ عراق میں جاری قومی منصوبہ برائے حمایت از قرآنی استعدادات کے طلبہ میں سے ایک ہیں۔

دوسرا ختمِ قرآنِ آستانِ حسینی روایتِ "وَرْش عن نافع" کے مطابق انجام پایا ہے، اور یہ پہلا موقع ہے کہ اس روایت کے مطابق قرآنِ کریم کا مکمل ختم قرآنِ کربلا سیٹلائٹ چینل کے اسٹوڈیوز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شیخ علی عبود الطائی، جو مرکزِ بین‌المللی تبلیغِ قرآن کے معاون ڈائریکٹر ہیں، نے بتایا کہ یہ منصوبہ آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے میں مکمل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود اس منصوبے کی براہِ راست نگرانی کی، اور یہ کہ اس نوجوان قاری نے انتہائی پُراعتماد اور پختہ انداز میں یہ تلاوت انجام دی، جو اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ قومی منصوبے میں شامل طلبہ نے قرآنی فنی مہارت میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔

الطائی نے زور دیا کہ یہ اقدام قرآنی صلاحیتوں کی نشوونما کے میدان میں ایک اہم کامیابی ہے اور یہ اس مجموعۂ کام میں ایک نیا اضافہ ہے جو مرکزِ تبلیغِ قرآن، قرآنِ کریم کی خدمت اور مختلف طرزِ تلاوتوں کی ترویج کے لیے انجام دے رہا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ پہلا مرتل ختمِ قرآن معروف عراقی حافظ منتظر رعد کی آواز میں آستانِہ حسینی میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ یہ دوسرا ختمِ قرآن قرآنی صلاحیتوں کے منصوبے کے تحت مرکز کے ان مسلسل اقدامات کا حصہ ہے جو قاریوں اور حفاظ کی سرپرستی اور ان کی صوتی و فنی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے جاری ہیں۔/

 

4310013

نظرات بینندگان
captcha