ایکنا نیوز- نیوز چینل المنار کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے "نسلهای سید" (سید کی نسلیں) کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وہ نوجوان اور ثقافتی پیشرو ہیں جو عدالت، صداقت اور ولایت کے راستے پررھبر معظم امام خامنہای کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
یہ اجتماع امام مهدی(عج) کے 60 ہزار رضا کار (اسکاؤٹس) کے عظیم الشان جلوس کے دوران منعقد ہوا، جس میں شیخ نعیم قاسم نے کہا: تربیت اگر اسلامِ محمدی (ص) کی بنیاد پر ہو تو وہی بہترین اور کامل راستہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام مهدی(عج) کے اسکاوٹس مستقبل کے معمار ہیں، جو اس مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کہ امام مهدی(عج) کی براہِ راست قیادت میں زمین پر عدل و انصاف پر مبنی امت قائم کی جا سکے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا: ہم ایسے پاکیزہ منظر میں جمع ہیں جو باعزت زندگی کی ارادے اور ایمان کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں اور حزب اللہ کے ثقافتی ادارے "کشّافة الإمام المهدی(عج)" کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ مستقبل کی روشن امید ہیں، آپ سچائی اور عدالت کے پیشرو ہیں، آپ سید کے وہ نسلیں ہیں جو ولایت کے راستے پر امام خامنہای کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سید شہید، امت کے سردارِ شہداء ہیں، جنہوں نے آپ کو عہد، عزم اور امید کے ساتھ پروان چڑھایا تاکہ آپ خدا کے راستے، باعزت زندگی، مجاہدین و شہداء کے طریقے اور دنیا و آخرت کی سعادت سے واقف ہوں اور بڑی کامیابی حاصل کریں۔
شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی حالت میں، ہمیں اللہ کے سچے وعدے اور بہتر مستقبل کی امید زندہ رکھنی چاہیے۔ چاہے زلزلے اور مصیبتیں چاروں طرف سے گھیر لیں، تمہیں اطاعتِ الٰہی پر ثابت قدم رہنا ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا: آپ مقاومت (مزاحمت) کے راستے پر ہیں، اور ہماری مراد وہ مزاحمت ہے جو سب سے جامع ہے ، یعنی ایک تربیتی، ثقافتی، اخلاقی اور سیاسی راستہ۔
شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب کا اختتام ان الفاظ پر کیا: مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے درمیان ہوں۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں، اور آرزو کرتا ہوں کہ ہم سب امام مهدی(عج) کے ظہور کے منتظر رہیں۔/
4310269