«احمد نعینع» شیخ القراء مصر منتخب

IQNA

«احمد نعینع» شیخ القراء مصر منتخب

6:53 - October 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3519331
ایکنا: مصر کے وزیرِ اوقاف نے ایک حکم کے ذریعے معروف مصری قاری احمد احمد نعینع کو ملک کا شیخ‌القراء (سربراہِ قراء) مقرر کر دیا۔

ایکنا نیوز- الاہرام نیوز نے رپورٹ کیا کہ اسامہ الازهری، وزیرِ اوقافِ مصر نے یہ تقرری احمد نعینع کی نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط قرآنی خدمات کے اعتراف میں کی۔

وزیرِ اوقاف نے کہا کہ قاری نعینع نے اپنی پوری زندگی قرآنِ کریم کی خدمت، تلاوت اور تعلیم کے لیے وقف کر دی۔ وہ قراءت میں مہارت، ادب، انکساری اور اخلاق کا اعلیٰ نمونہ ہیں، جنہوں نے مصر اور عالمِ اسلام میں قراء اور طلبہ کی ایک پوری نسل کو متاثر کیا۔

نعینع نے اس تقرری پر وزیرِ اوقاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ اس عظیم ذمہ داری میں انہیں کامیابی اور اخلاصِ نیت عطا فرمائے۔

وزیرِ اوقاف اسامہ الازهری نے مزید اعلان کیا کہ وزارتِ اوقاف میں اعلیٰ شورایِ امورِ قرات کو ازسرِ نو تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ قرآنی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور مصر کے قراءت مراکز کے نظام کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔

وزیرِ اوقاف کے جاری کردہ حکم کے مطابق یہ شورا وزیرِ اوقاف کی سربراہی میں تشکیل پائے گی اور اس کے اراکین درج ذیل ہوں گے:

قاری ڈاکٹر احمد احمد نعینع، شیخ‌القراء مصر

شیخ عبدالفتاح علی درویش الطاروطی، نائبِ شیخ‌القراء

شیخ محمود محمد حسن الخشت، نائبِ شیخ‌القراء

جمال جبریل فاروق محمود عبدالرحیم، سابق سربراہِ کلیۂ تبلیغ اسلامی مصر

عبدالکریم ابراہیم عوض صالح، سربراہِ کمیٹی برائے بازنگری قرآنِ کریم مصر

سربراہ مرکزِ امورِ مساجد و قرآنِ کریم، وزارتِ اوقاف مصر

ڈائریکٹر جنرل، محکمۂ امورِ قرآنِ کریم، وزارتِ اوقاف مصر

یہ حکم جاری ہونے کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوگا، اور تمام متعلقہ اداروں کو اس پر عمل درآمد کا پابند بنایا گیا ہے، جبکہ اس سے متصادم تمام سابقہ فیصلے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

قاری احمد نعینع 1954ء میں مصر کے صوبہ کفرالشیخ کے شہر مطوبس میں پیدا ہوئے۔ وہ آٹھ سال کی عمر سے پہلے ہی حافظِ قرآن بن گئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی و ثانوی تعلیم بحیرہ صوبے میں حاصل کی اور بعد ازاں اسکندریہ یونیورسٹی سے طب کی تعلیم مکمل کی، جہاں وہ اسی یونیورسٹی کے اسپتال میں بطور ڈاکٹر خدمات انجام دیتے رہے۔/

 

4310924

نظرات بینندگان
captcha