مسجد اعظم پیرس؛ مساجد معماری نمایش کی میزبان

IQNA

مسجد اعظم پیرس؛ مساجد معماری نمایش کی میزبان

13:57 - October 21, 2025
خبر کا کوڈ: 3519357
ایکنا: پیرس کی عظیم مسجد نے عوام الناس کو ایک منفرد فنی نمائش "اسلام میں مساجد" کے مشاہدے کی دعوت دی ہے، جو الجزائری فنکار دلیل ساسی کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔

ایکنا نیوز، الاخباریہ نے رپورٹ دی ہے کہ پیرس کی عظیم مسجد نے 15 تا 30 اکتوبر 2025 (23 مهر تا 8 آبان) کے دوران عوام کو اس خصوصی فنّی نمائش کے دورے کی دعوت دی ہے، جس میں الجزائری فنکار دلیل ساسی اسلامی طرزِ تعمیر کے حسن اور دنیا بھر کی مساجد کے تنوع کو اپنی تصویری تخلیقات کے ذریعے نمایاں کر رہے ہیں۔

دلیل ساسی، جو اپنی فنکارانہ اصالت اور نایاب مہارت کے باعث شہرت رکھتے ہیں، نے اس نمائش کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب اسلام کی خدمت کے مترادف ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ وہ ہر مصوری کے علامتی معنی اور اس بات کی وضاحت کریں گے کہ ہر مسجد مسلمانوں کے لیے کیا روحانی پیغام رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مساجد کی ابتدا واقعۂ معراج سے منسلک ہے، جب خداوند نے نماز کو فرض قرار دیا اور اسے ایمان کا عظیم ترین رکن بنایا۔ اُس وقت سے مسجد عبادت اور پیغامِ اسلام کے فروغ کا مرکز بن گئی۔

ساسی کے مطابق، مکہ اور پھر مدینہ میں بننے والی ابتدائی مساجد نے ایک عظیم روحانی و تمدنی تعمیر کی بنیاد رکھی جو پندرہ صدیوں سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ یہ مساجد آج پانچوں براعظموں میں مسلمانوں کو متحد کرنے والے روحانی چراغ بن چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش مساجد کی روحانی اور معماری تاریخ کو اجاگر کرتی ہے، جو ماضی کو حال سے جوڑتی ہے، اور مسجدالاقصیٰ (فلسطین)، مسجد جامع الجزائر، تاریخی مسجد کچاوہ (الجزائر) اور مسجدِ آبی (استنبول) جیسی عظیم مساجد کی شان کو نمایاں کرتی ہے۔ یہ شاہکار اپنی جمالیاتی اور روحانی اہمیت کے سبب عالمی ورثے کا حصہ قرار دیے گئے ہیں۔

ساسی کا کہنا ہے کہ نمائش صرف تصویری فن تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک بصری سفر ہے جو مختلف اسلامی ممالک کی عظیم مساجد کو دستاویزی انداز میں پیش کرتا ہے، تاکہ ان کی تہذیبی، مذہبی اور انسانی قدر و قیمت کو اجاگر کیا جا سکے۔ اُنہوں نے زور دیا کہ مساجد محض عبادت گاہیں نہیں بلکہ انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہیں، جو مسلمانوں کی فنِ تعمیر، آرائش اور فکری عظمت کی عکاسی کرتی ہیں۔

مسجد جامع پاریس؛ میزبان نمایشگاه شکوه معماری مساجد جهان

 

انہوں نے مزید کہا کہ اُن کی ثقافتی و فنّی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قیمتی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔

یہ نمائش 31 فن پاروں پر مشتمل ہے، جن میں ملائیشیا، قطر، الجزائر اور فرانس کی مشہور مساجد کی تصاویر شامل ہیں۔ یہ پروگرام اسلامی ورثے کے تعارف اور مختلف اقوام کے مابین ثقافتی تبادلے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے، جس سے زائرین کو اسلامی دنیا کی مساجد کی تاریخ، فن اور روحانیت سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔/

 

4311745

نظرات بینندگان
captcha