
ایکنا نیوز- نیوز روم کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دمنہُور پولیس اسٹیشن کو رہائشیوں کی جانب سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ابو ریش کالونی کے نچلی منزل والے ایک اپارٹمنٹ میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔
پولیس فورس، شہری دفاعی عملہ اور ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھوئیں کے گہرے بادل اٹھنے کے باعث عمارت کے رہائشی فوراً سڑک پر نکل آئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے بڑی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور اسے عمارت کے دیگر حصوں اور قریبی املاک تک پھیلنے سے روک دیا۔

اس حادثے میں کسی قسم کی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ (بجلی کا اتصال) بتائی گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، آگ نے اپارٹمنٹ کے تمام سامان کو راکھ میں بدل دیا، مگر قرآنِ مجید کا ایک نسخہ حیرت انگیز طور پر بالکل محفوظ رہا۔/
4315565