عراق خواتین قرآنی مقابلوں میں حرم حسینی خواتین کی کارکردگی

IQNA

عراق خواتین قرآنی مقابلوں میں حرم حسینی خواتین کی کارکردگی

6:04 - November 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3519503
ایکنا: عراق میں منعقدہ ساتویں قومی خواتین قرآنی مقابلے میں آستانہ مقدس حسینی کی حافظات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

ایکنا نیوز عراق کے مطابق، آستانہ مقدس حسینی کے قرآنی میڈیا سینٹر کے ذمہ دار وسام نذیر دُلفی نے بتایا کہ اس مقابلے میں عراق کے 10 صوبوں جن میں بصرہ، ذی‌قار، دیوانیہ، بابل، بغداد، نجف، کربلا، صلاح‌الدین اور واسط شامل ہیں، کی حافظات نے بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ آستان مقدس حسینی کی خواتین حافظات کی شمولیت تعداد اور فنی معیار، دونوں اعتبار سے نمایاں رہی۔

برترین پوزیشنوں کا اعلان

انہوں نے مزید بتایا کہ فاتحین کی تکریم کی تقریب آستان مقدس عسکریین کے صحن میں روحانی فضا میں منعقد ہوئی، جہاں ججوں نے مقابلے کے اعلیٰ معیار اور منتظمین کی کوششوں کی تعریف کی۔

حفظ کے نتائج:

اول: دعاء میثم عبد زید — شعبہ بابل

دوم: میعاد سعید خمیس  — مرکز صادق، شعبہ بصرہ

سوم: زینب حنون خلف — اسی شعبہ بصرہ سے

تلاوت کے نتائج:

دوم: ستار جبار — مرکز صادق، بصرہ

سوم: معصومہ عباس حطیحط — مرکز صادق، بصرہ

ساتواں قومی خواتین قرآن مقابلہ

یہ مقابلے مرکز ملی علوم قرآن عراق کی جانب سے جمعرات اور جمعہ (22 اور 23 آبان) کو سامرا میں حرم عسکریین میں منعقد کیے گئے۔ اس سال مقابلے کا نعرہ تھا: "عراق کی نمائندگی؛ سب کے لیے باعثِ فخر۔

ان مقابلوں کا مقصد خواتین حفاظ اور قاریات میں سے بہترین کو منتخب کرکے عراق کی بین الاقوامی قرآن مسابقوں میں نمائندگی کے لیے تیار کرنا تھا۔ اس مرحلے میں وہ شرکاء شامل تھیں جنہوں نے ساتویں خواتین قرآن مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

مقابلے کی نگرانی حیدر حسن الشمری، سربراہ ادارہ اوقاف شیعیان عراق، نے کی۔ آستانوں اور مذہبی زیارت گاہوں سے تعلق رکھنے والی متعدد خواتین حافظات اور قاریات نے بھی ان مقابلوں میں حصہ لیا۔/

 

4317183

نظرات بینندگان
captcha