بچوں کے لیے تعلیم قرآن کا ایپ «تعلیم قرآن برائے نونھالان ۱»

IQNA

بچوں کے لیے تعلیم قرآن کا ایپ «تعلیم قرآن برائے نونھالان ۱»

5:39 - November 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3519567
ایکنا: اپلیکیشن "تعلیمِ قرآن بچوں کے لئے 1" جدید اور مؤثر قرآنی تدریسی طریقوں کے فروغ اور بصری و تعاملی انداز سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے تیار اور جاری کی گئی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، یہ ایپلیکیشن حالیہ ایرانی نمونوں میں سے ایک ہے، جو تصویری مواد اور آسان فہم تدریسی طریقہ کار کے ذریعے بچوں کے تعلق کو کلامِ وحی سے ایک محفوظ اور بامکمل تعاملی ماحول میں مضبوط بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

"تعلیمِ قرآن بچوں کے لئے 1" نے بچوں کے لیے قرآن سیکھنے کا عمل سادہ بنانے اور اسے بصری انداز میں پیش کرنے کے مقصد سے اپنی نئی اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اسٹورز پر متعارف کروا دی ہے۔

ایپلیکیشن کے تعارف میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد بچوں کو قرآن ایسی صورت میں سکھانا ہے جو مصور، سادہ اور ان کی ذہنی سطح کے مطابق ہو ، ایسا انداز جو روایتی تدریسی تجربے کو جدید اسلوب کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے آج کے بچوں کے لیے قابلِ قبول بنائے۔

.

ارائه نسخه تازه اپلیکیشن «آموزش قرآن به کودکان۱» در کافه‌بازار؛ روایتی نو از یادگیری تعاملی قرآن برای نونهالان

 

صارفین کی جانب سے دی گئی اعلیٰ ریٹنگ اس تدریسی طرز کی جزوی کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے، تاہم آڈیو مواد، تعاملی حصوں اور تدریسی ساخت کی مکمل تفصیلات فراہم نہ ہونے کے باعث اس ایپ کے جامع تعلیمی معیار کا تخمینہ لگانے میں کچھ حدود باقی رہتی ہیں۔

 

ارائه نسخه تازه اپلیکیشن «آموزش قرآن به کودکان۱» در کافه‌بازار؛ روایتی نو از یادگیری تعاملی قرآن برای نونهالان

4319337

نظرات بینندگان
captcha