دارالقرآن جامع مسجدالجزایر میں پی ایچ ڈی طلباء کا داخلہ

IQNA

دارالقرآن جامع مسجدالجزایر میں پی ایچ ڈی طلباء کا داخلہ

9:45 - November 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3519570
ایکنا: مسجد جامع الجزائر کے متولی نے اعلان کیا ہے کہ مسجد کی زیرنگرانی قائم مدرسہ عالی علوم اسلامی (دارالقرآن) میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے پی ایچ ڈی پروگرام کی تیاری مکمل کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز- awras.com  نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ مسجد جامع الجزائر کے متولی محمد المأمون القاسمی الحسنی نے کہا کہ مسجد کی موجودہ سرگرمیوں کا مرکز عرب، اسلامی اور افریقی ممالک کے علمی اداروں کے ساتھ تعاون کو وسعت دینا ہے، تاکہ عالمی سطح پر علمی و دینی میدان میں مسجد کا مقام مزید مستحکم ہو۔

انہوں نے بتایا کہ دارالقرآن پہلی مرتبہ عالمی طلبہ کو دکتورا (پی ایچ ڈی) سطح پر داخلہ دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

القاسمی نے کہا کہ مسجد جامع الجزائر ایک ہمہ گیر تمدنی مشن کی حامل ہے اور جیسا کہ افتتاح کے موقع پر الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اعلان کیا تھا، یہ مسجد دینی مرجعیت کے ایک مضبوط قلعے کے طور پر کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کے ذیلی اداروں کے ذریعے کئی اہم کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں اور یہ تمام منصوبے اس ثقافتی و علمی وژن کا حصہ ہیں جسے مسجد آگے بڑھا رہی ہے۔

مزید یہ کہ دارالقرآن مسجد جامع الجزائر کا ایک اہم شعبہ ہے جو دینی و غیر دینی علوم کی تعلیم فراہم کرتا ہے۔ یہ ادارہ علومِ اسلامی اور دینیات کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے ایک گریجویٹ مرکز کے طور پر کام کرتا ہے اور چار سمسٹر پر مشتمل پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کے لیے قرآن مجید کا مکمل حافظ ہونا بنیادی شرط ہے۔

دارالقرآن میں تدریس ہونے والے نمایاں شعبہ جات

قرآن کریم و معارفِ دینی

قرآن کریم و مکالمۂ تہذیب و ثقافت

قرآن کریم اور ایمانی و اخلاقی علوم

تکافل انشورنس (اسلامی بیمہ نظام)

فِن ٹیک (مالیاتی ٹیکنالوجی)

اسلامی مالیاتی منڈیاں

تاریخِ علوم و ریاضیات

سماجی نفسیات (اسلامی نقطۂ نظر سے)

تربیتی و تعلیمی نفسیات

تربیتی نفسیات (اسلامی زاویۂ نظر سے)

اسلامی ورثۂ معماریت

شہری منصوبہ بندی و اربن ڈویلپمنٹ

یہ اعلان الجزائر میں قرآنی و اسلامی اعلیٰ تعلیم کو عالمی سطح پر وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔/

 

4319738

نظرات بینندگان
captcha