کویت کتب میلہ میں ۵ هزار قرآن تقسیم

IQNA

کویت کتب میلہ میں ۵ هزار قرآن تقسیم

5:49 - December 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3519573
ایکنا: سعودی وزارتِ امورِ اسلامی و اسلامک گائیڈنس نے کویت کے 48ویں بین الاقوامی کتب میلے میں 5 ہزار سے زائد نسخے قرآن کریم کے تقسیم کیے۔

ایکنا نیوز- المدینہ نیوز کے مطابق یہ نسخے وزارتِ امورِ اسلامی، تبلیغ و گائیڈنس کے اسٹال پر زائرین میں تقسیم کیے گئے۔ اس اسٹال کو زائرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی جہاں انہوں نے سعودی طباعت کے قرآن پاک مختلف اندازه جات میں دیکھے، قرآن کے ترجمے کے سعودی منصوبوں اور دیگر اسلامی سرگرمیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

سعودی عرب کی اس میلے میں شمولیت کا مقصد عالمی سطح پر موجودگی کو فروغ دینا، دیگر معاشروں سے رابطے مضبوط کرنا اور دنیا بھر میں قرآن پاک کی نشر و اشاعت کو آگے بڑھانا تھا۔

کویت کی 48ویں بین الاقوامی کتاب نمائش 20 نومبر 2025 (28 آبان) کو 33 عرب و غیر عرب ممالک کے 611 پبلشنگ اداروں کی شرکت کے ساتھ نعرے "ثقافت کا دارالحکومت؛ کتاب کی سرزمین" کے تحت شروع ہوئی اور 29 نومبر 2025 (8 آذر) کو اختتام پذیر ہوئی۔

اس سال کی نمائش کا انعقاد کویت کے سال 2025 میں عرب ثقافت و میڈیا کے دارالحکومت کے طور پر منتخب ہونے کے موقع پر ہوا، جبکہ اس رویداد کی مہمانِ خصوصی سلطنت عمان رہی۔/

 

4319936

نظرات بینندگان
captcha