
ایکنا نیوز کے مطابق اختتامی تقریب کے بعد ملایشیاء کے ایمن رضوان بن محمد رملان کو پہلی پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا، جبکہ ایران کے عدنان مؤمنین خمیسه نے دوسری اور پاکستان کے قاری عبدالرشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم نے ہفتہ کے روز اختتامی تقریب میں شرکت کی اور ٹاپ چھ حصہ لینے والوں کو انعامات اور اعزازات سے نوازا۔
پانچ ملین (50 لاکھ) روپے نقد انعام پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایمن رضوان بن محمد رملان کو دیا گیا۔ ایران اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے دوسری اور تیسری پوزیشن کے حامل قراء کو بالترتیب تین ملین (30 لاکھ) اور دو ملین (20 لاکھ) روپے نقد انعام دیا گیا۔

اسی طرح افغانستان کے عبدالرب ایوبی، انڈونیشیا کے الہام محمودین اور مراکش کے ایوب علا جنہوں نے چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کی، انہیں ہر ایک کو دو لاکھ (200 ہزار) روپے انعام دیا گیا۔

پاکستان نے 24 سے 29 نومبر (3 تا 7 آذر) تک پہلی بار یہ عالمی مقابلے منعقد کیے، جن میں 37 اسلامی ممالک کے قراء نے حصہ لیا۔ یہ مقابلے وزارتِ مذہبی امورِ پاکستان کی زیر نگرانی چار دن تک جاری رہے اور اس میں او آئی سی رکن ممالک کے نمایندگان شریک ہوئے۔/
4319832