پہلا بین الاقوامی «آیات سرخ» فیسٹیول

IQNA

پہلا بین الاقوامی «آیات سرخ» فیسٹیول

17:41 - December 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3519578
ایکنا: پہلا بین الاقوامی "آیاتِ سرخ" فیسٹیول کلچرل سپریم کونسل کے قرآنی ادارے کے تعاون اور حمایت سے منعقد کیا گیا ہے۔

ایکنانیوز- محمد مهدی عزیززاده، پہلے بین الاقوامی فیسٹیول "آیات سرخ" کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ایکنا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ فیسٹیول قرآنی بنیادوں پر مبنی فعال مزاحمت کی تبیین و تشریح کے مقصد سے تشکیل دیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ مزاحمت سے متعلق قرآنی نظریات اور تعلیمات کو جدید اور پرکشش فنّی قالب میں پیش کیا جائے۔ آج امتِ اسلام ایک تہذیبی تصادم کے مرحلے میں ہے،اسلامی تہذیب اور مغربی تہذیب کے درمیان ایسا تاریخی مقابلہ جس کی جڑیں قرآن و فکرِ اسلامی سے وابستہ ہیں۔

آیات سرخ اسی حقیقت کو فن کے ذریعے بیان کرنے اور اہلِ قلم و اہلِ میڈیا کے جهادِ تبیینی اور صہیونی پروپیگنڈے کے مقابل روشنگری کے کردار کو واضح کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیسٹیول حقیقتاً مزاحمتی محاذوں سے جنم لینے والی عظیم قربانیوں اور ایمان کی اقلیم سے متاثر ہے، وہ منظرنامے جو آج فلسطین اور خطے بھر میں صہیونی جارحیت کے مقابلے میں دیکھیے جا سکتے ہیں۔

عزیززاده کے مطابق فنکاروں کو چاہیے کہ وہ ان واقعات اور اس روحِ ایمان کو اپنی بصری، ادبی اور تصویری تخلیقات میں نمایاں کریں تاکہ فن، مزاحمت اور قرآنی بصیرت کا تعلق مزید اجاگر ہو سکے۔ فیسٹیول کا ہدف ایسے آثار کی تخلیق ہے جو استکبار ستیزی اور مزاحمتِ حق کی روایت کو فنکارانہ زبان میں دنیا تک پہنچائیں۔

فیسٹیول کے موضوعات

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق اس جشنواره کے بنیادی محوری موضوعات درج ذیل ہیں:

ایمان، امید اور مزاحمت

غزہ سمیت محاذِ مزاحمت میں قرآن سے وابستگی

اسلامی دنیا کی وحدت و یکجہتی کا کردار

12 روزہ جنگ میں ایران کی کامیابی اور داخلی ہم آہنگی کا اثر

صہیونیت کے بغیر دنیا اور "ہولوکاسٹ" کے جھوٹ پر تنقیدی نظر

فلسطین، طوفان الاقصیٰ اور اسرائیل کے خاتمے و ظہور امام عصر(عج) کا نسبت

مغربی و صہیونی میڈیا کی حقائق کی تحریف۔

عزیززاده کے مطابق فیسٹیول کے چار بنیادی مقابلہ جاتی شعبے ہوں گے:

تجسمی فنون: پینٹنگ، فوٹوگرافی، پوسٹر، کارٹون و کیریکچر

سینما: مختصر کہانی فلم، دستاویزی فلم، اینیمیشن و میوزک ویڈیو

ادبیات: شعر اور مختصر کہانی

علمی و ثقافتی اختراعات: تخلیقی آئیڈیاز، تحقیقی و پالیسی دستاویزات

ہر فنکار ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ پانچ تخلیقات ارسال کرسکتا ہے۔ تمام شرائط اور ضوابط تفصیل سے سرکاری فراخوان میں جاری کر دیے گئے ہیں اور رجسٹریشن و ارسالِ آثار فیسٹیول کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

اعلان کے مطابق آثار بھیجنے کی آخری تاریخ ماہِ بہمن کے اختتام تک ہے، جس سے شرکاء کو معیاری اور بھرپور تیاری کا موقع میسر ہوگا۔/

 

4319838

نظرات بینندگان
captcha