قرآنی مقابلہ «اَحسَن‌ُ‌القرائات» پاکستان کی خصوصیات

IQNA

شاه‌میوه

قرآنی مقابلہ «اَحسَن‌ُ‌القرائات» پاکستان کی خصوصیات

5:27 - December 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3519580
ایکنا: غلامرضا شاہ‌میوہ، پاکستان میں منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ایرانی جج نے اپنی مشاہدات کی بنیاد پر "احسن‌القراءات" کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق پاکستان میں "احسن‌القراءات" (حُسنِ قرأت) کے عنوان سے پہلے بین الاقوامی قرآن مقابلے 3 تا 8 آذر (24 تا 29 نومبر 2025) اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔

اس بین الاقوامی مقابلے میں ایران سے غلامرضا شاہ‌میوہ اصفہانی، جو بین الاقوامی مدرس اور جج ہیں، منتظمین کی دعوت پر بحیثیت جج شریک ہوئے۔

اس مقابلے کی اختتامی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی جس کے حوالے سے غلامرضا شاہ‌میوہ اصفہانی سے گفتگو کی گئی، جو ذیل میں پیش ہے۔

ایکنا: پاکستان میں بین الاقوامی قرآن مقابلہ منعقد کرنے کی ضرورت آپ کیسے دیکھتے ہیں؟

پاکستان ان ممالک میں سے ہے جو تعداد کے اعتبار سے اور قرآن محافل میں عوامی شرکت کے لحاظ سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ قاریانِ قرآن کی دعوت بالخصوص ایران اور مصر سے بھی یہاں عام ہے۔ اسی پس منظر میں محسوس کیا جا رہا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے مقابلے نہایت ضروری ہیں۔

چند ماہ قبل مجھے پاکستانی قراء کے لیے ایک ہفتہ پر مشتمل تربیتی ورکشاپ کے سلسلے میں راولپنڈی جانا ہوا۔ وہاں قراء نے یہ سوال اٹھایا کہ پاکستان عالمی سطح کے ممتاز قراء کیوں پیدا نہیں کر پا رہا؟ میں نے اس کی ایک اہم وجہ یہ بیان کی کہ یہاں بین الاقوامی مقابلے نہیں ہوتے جو نوجوانوں اور طلبہ میں جذبہ اور شوق پیدا کریں۔

مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی کچھ قرآنی تنظیمیں ایسے مقابلے منعقد کرنے کی کوشش میں ہیں، مگر ورکشاپ میں موجود قراء کے اصرار اور دلچسپی نے اس سلسلے کو عملی صورت دی۔

اگرچہ یہ مقابلے پہلی بار منعقد ہوئے، لیکن مجموعی طور پر قابلِ قبول سطح پر منظم کئے گئے۔ منتظمین نے قاریوں، مہمانوں اور ججوں کے قیام و طعام اور سکیورٹی کے انتظامات میں بھرپور کوشش کی تاکہ یہ پروگرام معیاری طور پر منعقد ہو۔

ایکنا: ان مقابلوں کی دیگر نمایاں خصوصیات کیا ہیں؟

ان مقابلوں کے انعامات کی مالیت، ملائیشیا، کویت، ایران اور ترکی جیسے ممالک کے مقابلے زیادہ تھی۔ اگرچہ انعامات پاکستانی کرنسی میں دیے گئے، لیکن اُن کی ڈالر مالیت درج ذیل رہی:

پہلا مقام 17 ڈالر دوسرا مقام11 ہزار ڈالر تیسرا مقام 7 ہزار ڈالر

چوتھے سے چھٹے نمبر تک آنے والوں کو ایک ہزار ڈالر دیا گیا۔

چوتھا مقام افغانستان

پانچواں مقام انڈونیشیا

چھٹا مقام مراکش کے قراء نے حاصل کیا۔/

 

4319879

نظرات بینندگان
captcha