مصری قرآنی مقابلوں میں 72 ممالک کی شرکت

IQNA

مصری قرآنی مقابلوں میں 72 ممالک کی شرکت

5:37 - December 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3519592
ایکنا: مصر میں 72 ممالک کے 158 قرآء کی شرکت کے ساتھ بتیسواں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز- الدستور نیوز کے مطابق، مصر کی وزارتِ اوقاف کے ترجمان ڈاکٹر اسامہ رسلان نے اعلان کیا ہے کہ مصر کا 32واں بین الاقوامی قرآنی  مقابلہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ رواں سال کے مقابلے کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ ابتدائی مراحل میں دنیا بھر سے سینکڑوں بلکہ ہزاروں درخواستوں کے بعد 158  شرکاء پہلی بار فائنل مرحلے تک پہنچے ہیں، جو اپنی نوعیت کا ایک ریکارڈ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے آن لائن ابتدائی مرحلوں کو نہایت آسان بنا دیا ہے، جس کی بدولت صرف اہل و مستحق امیدوار ہی فائنل راؤنڈ تک پہنچ سکے ہیں، جس کی میزبانی مصر 6  سے 10 دسمبر تک کرے گا۔

ڈاکٹر رسلان نے Extra News چینل کے پروگرام "امروز صبح" کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں 72 ممالک شریک ہو رہے ہیں، جو قرآن کریم کے مقابلوں کی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

وزارتِ اوقاف کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی سرپرستی انتہائی اعلیٰ سطح پر ہے، اور مصر کے صدر ہر سال شبِ قدر کے موقع پر فاتحین کو خود اپنے ہاتھوں سے اعزازات دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال کے مقابلے میں کل انعامات کی مالیت 13 ملین مصری پاؤنڈ ہے۔

ڈاکٹر رسلان نے یہ بھی کہا کہ اس سال کے مقابلے کا انعقاد وزارتِ اوقاف کے پروگرام "دولة تلاوت" کی کامیابی کے ساتھ ساتھ ہو رہا ہے، جو مصری قاریوں کی آواز اور تلاوت کے فن میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ یہ ایک علیحدہ سلسلہ ہے مگر بین الاقوامی مقابلے کا تکمیلی حصہ ہے جو حفظ اور قراءت میں مہارت پر توجہ دیتا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس پروگرام کا مقصد ایسے شرکاء تیار کرنا ہے جو قرآن کے سفیر بن سکیں، آیات کی درست تلاوت کرسکیں اور ان کے معانی کو مکمل طور پر سمجھ سکیں۔/

 

4320518

نظرات بینندگان
captcha