اسلامی تعلیمات پہنچانے میں حفظ کی اہمیت پر شیخ الأزهر کی تاکید

IQNA

اسلامی تعلیمات پہنچانے میں حفظ کی اہمیت پر شیخ الأزهر کی تاکید

6:05 - December 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3519598
ایکنا: کتابِ خدا کی حفاظت پر توجہ، ایک نئی نسل تیار کرنے کی بنیاد ہے، جو دنیا بھر تک اسلام کے پیغامِ خیر، رحمت اور امن کو اس کی حقیقی روح کے ساتھ پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایکنا نیوز، روزنامہ الأهرام نے رپورٹ کیا ہے کہ احمد الطیب نے بدھ، کو  قاہرہ میں الازہر کے اسلامی مرکز کے مقر میں اُن غیر ملکی طلبہ کے ایک گروہ سے ملاقات کی جو قرآن حفظ و تجوید کے مدرسہ "امام الطیب" میں زیرتعلیم ہیں۔

اس ملاقات کے دوران، احمد الطیب نے طلبہ کی قرأتِ قرآن کو سنا، جو قراءاتِ عشرہ کے ساتھ نمایاں خوبیوں کی حامل تھیں، اور قرآن کریم کی قرأت میں ان کی مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارکردگی مدرسے کے اساتذہ اور ذمہ داران کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب طلبہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ مدرسہ "امام الطیب"  نے ان کے لیے قرآن حفظ کرنے کے عمل کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر، شیخ الازہر نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ قرآن کے معانی اور تفسیر کے فہم کو بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور صرف آیات حفظ کرنے پر اکتفا نہ کریں، تاکہ وہ مستقبل قریب میں اپنے ممالک میں الازہر کے سفیر بن سکیں۔ انہوں نے مزید یقین دلایا کہ الازہر ان کی ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا۔/

 

4321005

نظرات بینندگان
captcha