شیخ «احمد منصور»؛ قرآنی جج کو پہچانیے+ تلاوت

IQNA

شیخ «احمد منصور»؛ قرآنی جج کو پہچانیے+ تلاوت

5:33 - December 09, 2025
خبر کا کوڈ: 3519619
ایکنا: شیخ احمد محمد السید سالم منصور، مصر کے معروف قاری اور بین الاقوامی قرآنی جج اس وقت مصر کی 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم جیوری میں شامل ہے۔

ایکنا نیوز-  نیوز روم کے حوالے سے لکھا ہے کہ مصر کی وزارتِ اوقاف نے 32ویں بین الاقوامی قرآن مسابقے کے موقع پر شیخ احمد محمد السید سالم منصور کا تعارف پیش کیا ہے، جو ملک کے معاصر ممتاز قراء میں شمار ہوتے ہیں اور اس سال کی جیوری کمیٹی کے فعال رکن ہیں۔

شیخ احمد 3 ستمبر 1984 کو پیدا ہوئے۔ وہ علومِ قرآنی سے گہری محبت کے ساتھ پروان چڑھے، قراءت و تلاوت کے میدان میں آگے بڑھے اور جلد ہی قرآن کی تدریس اور بین الاقوامی مقابلوں کی داوری کے ممتاز ماہرین میں شامل ہو گئے۔

وہ مجمع البحوث الإسلامیة (مجمعِ پژوهش‌های اسلامی) الازہر کی کمیٹی برائے قرآن کریم کی نظرثانی کے رکن ہیں۔ اس کے علاوہ وہ:

مسجد جامع الازہر کے مرکزِ تلاوتِ قرآن کے سربراہ

وزارتِ اوقاف مصر کے تحت مسجد سیدہ زینبؓ کے مرکزِ تلاوت کے سربراہ

اور «طیبه» قرآنی مطالعاتی اکیڈمی کے سربراہ کے عہدوں پر بھی فائز ہیں۔

شیخ احمد، الازہر کے ائمہ و محققین کی تربیتی اکیڈمی کے لیکچرار ہیں، اور قراءاتِ عشر (قرآن کی دس معتبر قراءتیں) کے قاری اور مدرس کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔ وہ مرکزِ حفظ و تلاوت «الماهر» کے ڈائریکٹر بھی ہیں اور مصر کے اندر اور بیرونِ ملک متعدد قرآن مقابلوں میں جج کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے مصر کے ممتاز قراء و اساتذہ سے فیض حاصل کیا ہے اور ان کی موجودگی میں قراءت کا شرف حاصل کیا۔ وہ مصر کے متعدد بڑے مقابلوں جیسے مسابقاتِ الازہر، «بہارِ دل‌ها» مقابلہ، اور سعودی عرب کے مشہور مقابلہ «عطر کلام» کی جیوری کمیٹی کے بھی رکن رہے ہیں۔

شیخ احمد کے علمی کاموں میں بھی نمایاں خدمات شامل ہیں۔ انہوں نے:

کتاب «سفینة القرّاء» (قراءتِ سبع کی تدوین و تحقیق) کی تالیف میں حصہ لیا

«طیبه» مرکز کے تحت شائع ہونے والی متعدد قرآنی کتابوں کا جائزہ اور نظرثانی کی اور «مصر میں قراءت اور تعلیمِ قرآن کی تاریخ پر ایک نظر» جیسی تحقیقی کتابوں کی تدوین میں تعاون کیا۔

وہ «قرآن ملی مصر» (مصحفِ مصر) پروجیکٹ میں مصری افواج کے انجینئرنگ ادارے کے ساتھ شریک رہے اور 2018 سے اب تک الازہر کی قرآن ریویو کمیٹی میں شامل ہو کر سیکڑوں مصاحف کی طباعت سے قبل نظرثانی انجام دے چکے ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

 

4321462

نظرات بینندگان
captcha