انڈونیشین قرآنی مقابلوں میں ایرانی اسپشل خاتون کی کامیابی

IQNA

انڈونیشین قرآنی مقابلوں میں ایرانی اسپشل خاتون کی کامیابی

9:58 - December 09, 2025
خبر کا کوڈ: 3519623
ایکنا: ایرانی نابینا خاتون اور حافظِ قرآن زہرا خلیلی‌ثمرین نے انڈونیشیا میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دسویں اسپشل افراد کے بین الاقوامی مقابلۂ قرآنِ 13 تا 16 آذر (4 تا 7 دسمبر) کے دوران انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہوا۔

 

زہرا خلیلی‌ثمرین، جو کہ ایران کی روشندل حافظۂ قرآن ہیں، نے ابتدائی مراحل میں کامیابی کے بعد فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی اور حفظِ کل قرآن کے شعبے میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

 

روشندلان کے یہ مقابلے باصلاحیت قرآنی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، نابینا افراد کے کردار کو اُجاگر کرنے اور ان کی ذہنی صلاحیتوں کو حفظ و تلاوت کے میدان میں مزید بہتر بنانے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔/

 

4321412

ٹیگس: حافظ
نظرات بینندگان
captcha