عالم اسلام کے معروف خطاطی شدہ قرآنی نسخہ آیسسکو کو تحفہ

IQNA

عالم اسلام کے معروف خطاطی شدہ قرآنی نسخہ آیسسکو کو تحفہ

7:10 - December 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3519720
ایکنا: اسلامی دنیا کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (آئیسسکو) نے عالمِ اسلام کے ممتاز خطاط ابوالحسن علی بن ہلال بن عبدالعزیز کے قلم سے تحریر کردہ ایک نایاب اور اصل قرآنِ مجید کا نسخہ وصول کیا ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، مراکش سے منقول خبر کے تحت یہ قرآن ابوالحسن علی بن ہلال بن عبدالعزیز، المعروف ابن بواب، کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے، جسے مراکش کی ایک جامعہ کے ریٹائرڈ استاد رتیبہ الصفریوی نے آئیسسکو کو بطورِ ہدیہ پیش کیا۔

آئیسسکو کے اعلان کے مطابق، الصفریوی نے یہ نادر نسخہ عالمِ اسلام میں مخطوطاتی ورثے کے تحفظ اور ترویج میں اس تنظیم کے پیش رو کردار کے اعتراف اور قدردانی کے طور پر پیش کیا ہے۔

اس موقع پر آئیسسکو کے ڈائریکٹر جنرل سالم بن محمد المالک نے کہا کہ یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، کیونکہ یہ عالمِ اسلام کے مخطوطات کی سرپرستی کی ایک نیک روایت کو فروغ دیتا ہے اور علم کی اشاعت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے آئیسسکو کے اس کردار کو بھی تقویت ملتی ہے، جس کا مقصد ثقافتی عناصر کو تباہی اور نقصان سے بچانا اور مسلم معاشروں کے ثقافتی، علمی اور تہذیبی ورثے اور ان کے عالمی کردار کو متعارف کرانا ہے۔

قرآنِ مجید کی تقریبِ اهداء کے موقع پر رتیبہ الصفریوی نے اس نسخے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قرآن انہیں اپنے مرحوم بھائی سید عبدالحی الصفریوی سے ملا تھا، اور اس کے ساتھ ایک تعارفی کتابچہ اور قرآن کی بعض سورتوں کے معانی کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ بھی شامل ہے۔

آئیسسکو نے واضح کیا کہ ابن بواب تیسری اور چوتھی صدی ہجری کے نمایاں ترین خطاطوں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے خطِ نسخ کے اصولوں کو ترقی دی اور حروف کے اجزا کے درمیان جمالیاتی تناسب کو باقاعدہ مرتب کیا۔

اهدای قرآن خوشنویس برجسته جهان اسلام به آیسسکو

 

ابن بواب نے مجموعی طور پر چونسٹھ قرآن تحریر کیے، جن میں سب سے مشہور وہ واحد محفوظ نسخہ ہے جو ۳۹۱ ہجری قمری میں بغداد میں لکھا گیا تھا۔ یہ نادر نسخہ اس وقت آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں واقع چیسٹر بیٹی لائبریری میں محفوظ ہے، اور آئیسسکو کو پیش کیا گیا نسخہ اسی اصل نسخے سے اخذ کیا گیا ہے۔/

 

4325176

نظرات بینندگان
captcha