محفل انس با قرآن حرم مطهر علوی میں+ تصاویر

IQNA

محفل انس با قرآن حرم مطهر علوی میں+ تصاویر

8:36 - December 31, 2025
خبر کا کوڈ: 3519736
ایکنا: حرمِ مطہر علوی میں قاریانِ قرآن اور زائرین کی موجودگی میں ایک نورانی قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

ایکنا نیوز، آستانہ مقدس علوی کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حضرت امیرالمؤمنین علیؑ کی ولادتِ باسعادت اور ہفتۂ مولودِ کعبہ کے آغاز کے موقع پر حرمِ مطہر علوی میں قاریانِ قرآن اور زائرین کی شرکت سے ایک روح پرور قرآنی محفل منعقد ہوئی۔

آستانہ مقدس علوی نے اعلان کیا ہے کہ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کی مبارک ولادت کی مناسبت سے «ہفتۂ مولودِ کعبہ» کے عنوان سے جامع پروگراموں کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت اندرونِ ملک اور بین الاقوامی سطح کے متنوع پروگرام مختلف ہدفی گروہوں کی بنیاد پر ترتیب دیے گئے ہیں، تاکہ معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی حلقوں کو بھی شامل کیا جا سکے۔ یہ اقدام اس بابرکت موقع کے عالمی پہلو کی عکاسی کرتا ہے اور آستانِ مقدس علوی کے دینی و ثقافتی مرکز کی حیثیت کو مزید مضبوط بناتا ہے۔/

تصاویر:

 
 

 

4325788

نظرات بینندگان
captcha