بوسنیا کے شهر «کاکانی» میں شب قرآن کا اہتمام+ ویڈیو

IQNA

بوسنیا کے شهر «کاکانی» میں شب قرآن کا اہتمام+ ویڈیو

7:50 - January 04, 2026
خبر کا کوڈ: 3519744
ایکنا: بوسنیا و ہرزیگووینا کے شہر کاکانی میں "شھر اور ہمارے وطن میں قرآن کا نور" کے عنوان سے شبِ قرآن کی روایتی تقریب منعقد ہوئی۔

ایکنا کی سرایوو سے رپورٹ کے مطابق، عوام کے مختلف طبقات کی بڑی تعداد میں شرکت اور شائقین کے بھرپور استقبال کے باعث تقریب کا ہال مکمل طور پر کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، جبکہ متعدد افراد ہال کے داخلی راستوں پر کھڑے ہو کر بھی پروگرام کی پیروی کرتے رہے۔

یہ دینی و ثقافتی تقریب گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی بلدیۂ کاکانی کی مالی معاونت سے منعقد ہوئی، جو مقامی معاشرے اور اس سے بڑھ کر بھی اس کی اہمیت اور مقام کی عکاسی کرتی ہے۔

پروگرام کے آغاز میں، ذاکر افندی لیوبوویچ، امامِ جمعہ اور اسلامی کمیونٹی کونسل کاکانی کے چیف امام نے مختلف ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا اور معاشرے کی دینی و ثقافتی شناخت کو مضبوط بنانے میں قرآنِ کریم کے مرکزی کردار پر زور دیا۔

اس موقع پر قرآنِ کریم کے ممتاز قراء نے تلاوت کی، جن میں جمہوریۂ اسلامی ایران سے ہادی اسفیدانی، ترکیہ سے حافظ جعفر آکبای، کروشیا سے قاری و حافظ عزیز الیلی، بوسنیا و ہرزیگووینا سے حافظ نیاز آغان ہوچیچ اور سلووینیا سے حافظ احمد الیلی شامل تھے۔

اس تقریب کے خصوصی مقرر مصطفیٰ حاسانی، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز، یونیورسٹی آف سرایوو تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں معاصر معاشرے کے تناظر میں قرآنِ کریم کے پیغامات کی ازسرِنو تفہیم اور بازخوانی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ، اسلامی کمیونٹی کونسل کاکانی کے ائمۂ جماعت پر مشتمل تواشیح گروپ اور حافظ ماجد آغان ہوچیچ نے بھی پروگرام میں شرکت کی، جبکہ اختتامی دعا سلیمان افندی چیلیکویچ نے پڑھوائی، جو اس بابرکت تقریب کے بانی اور محرک ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ کاکانی میں "شب قرآن" کی یہ تقریب ایک قدیم اور مضبوط روایت رکھتی ہے، جو ہر سال عیسوی سال کے آخری دن باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔/

ویڈیو کا کوڈ

 

4326593

نظرات بینندگان
captcha