آیت‌الله العظمی سیستانی کا امام خامنه‌ای کی شہادت پر پیغام

IQNA

آیت‌الله العظمی سیستانی کا امام خامنه‌ای کی شہادت پر پیغام

10:23 - March 02, 2026
خبر کا کوڈ: 3520035
اپنے ایک پیغام میں آیت‌الله سید علی خامنه‌ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آیت اللہ سیستانی نے تاکید کی ہے کہ دشمن عناصر انکی شہادت کے ذریعے عزیز ممملکت ایران کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم (إنا لله وإنا إلیه راجعون)

گہرے رنج و غم کے ساتھ، میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عالی قدر رہبر، حضرت آیت‌الله آقا خامنه‌ای (رضوان اللہ علیہ) کی شہادت پر ملتِ شریف ایران اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اس عظیم شخصیت کا بلند مقام اور گزشتہ کئی برسوں کے دوران نظامِ جمہوریہ اسلامی کی قیادت میں ان کا منفرد کردار سب پر عیاں ہے۔

بلاشبہ دشمنوں نے انہیں شہید کر کے اور ملک پر وسیع فوجی حملہ کر کے عزیز ایران کو ضرب لگانے کی کوشش کی ہے۔

اس سرزمین کی عظیم ملت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس مشکل اور حساس مرحلے میں اتحاد اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے جارحین کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہونے دے۔

میں خداوند متعال سے اس مرحوم سعید کے درجات کی بلندی اور رضوانِ الٰہی کی دعا کرتا ہوں، اور تمام سوگواران کے لیے صبر جمیل اور اجرِ عظیم کا خواستگار ہوں۔

و لا حول و لا قوة إلا بالله العلی العظیم. ۱۱/ ماه مبارک/۱۴۴۷ هـ ق علی الحسینی السیستانی

4337508

نظرات بینندگان
captcha