ایکنا نیوز- رپورٹ کے مطابق بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے کے اندر سے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں چند مظاہرین کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مشتعل مظاہرین سیکیورٹی رکاوٹیں عبور کر کے امریکی قونصل خانے میں داخل ہوگئے اور صہیونی غاصب رژیم کے پرچم کو نذرِ آتش کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جاری اقدامات پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
کچھ رپورٹس کے مطابق قونصل خانے کے اندر موجود امریکی سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 8 مظاہرین جان بحق اور 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی نیوز چینلز نے مظاہرین کے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے اور عمارت کے اندر سے پولیس و سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کی مناظر نشر کیے ہیں۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ شہر کراچی اور امریکی قونصل خانے کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔
مظاہرین نے امریکی پرچم اتار کر اس کی جگہ اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم نصب کر دیا۔
4337521