ایکنا نیوز- امریکی ٹی وی نیٹ ورک CNN نے رہبرِ معظمِ انقلاب کی شہادت کی خبر کو اپنی سرخیوں میں سرفہرست رکھا اور لکھا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے کئی دہائیوں تک امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جدوجہد کی۔
برطانوی نشریاتی ادارے BBC نے بھی رہبرِ انقلاب کی شجاعت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو ان کے دفتر میں نشانہ بنایا گیا۔
فرانس پریس ایجنسی نے ان کی عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مغرب کے لیے ایک قسم کھایا ہوا دشمن تھے۔
رائٹرز نے ایران کو ایک طاقتور مخالفِ امریکہ قوت میں تبدیل ہونے کو آیت اللہ خامنہ ای کی تین دہائیوں سے زائد قیادت کا نتیجہ قرار دیا۔
الجزیرہ نے اس شہادت کو اپنی سرخیوں میں شامل کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حملہ جنگ کے دائرہ کار کو وسیع کر سکتا ہے۔
برطانوی اخبار The Guardian نے ایرانی عوام کے لیے اس سانحے کی اہمیت پر لکھا کہ عوام چالیس روز تک سوگ منائیں گے۔
ایسوسیٹیڈ پیرس نے اس واقعے کو ایران میں امریکی مداخلت کے ایک نئے مرحلے سے تعبیر کرتے ہوئے لکھا کہ واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران دوسری مرتبہ ایران پر حملہ کیا۔
چینی خبر رساں ایجنسی Xinhua News Agency نے بھی اس خبر کو سرفہرست شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ایران میں چالیس روزہ سوگ منایا جائے گا۔
عرب میڈیا میں کوریج
عراقی ویب سائٹ الفرات نیوز نے خبر دی کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کو تہران میں ان کے دفتر "بیتِ رہبری" میں نشانہ بنایا گیا۔
لبنانی اخبار الاخبار نے "شہید سید علی خامنہ ای" کی سرخی کے ساتھ لکھا کہ ان کی شہادت عالمی مستکبرین کے خلاف ایک عظیم قیام کا نقطۂ آغاز ثابت ہوگی۔
اسی طرح روزنامہ "رأی الیوم" نے رپورٹ کیا کہ رہبرِ انقلاب ہفتہ کے روز تہران میں اپنی اقامت گاہ پر اسرائیلی اور امریکی حملوں میں نشانہ بنے اور انہوں نے 36 برس تک ایران کی مضبوط قیادت کی۔
ایران میں چالیس روزہ عام سوگ اور سات روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
4337503