
ایکنا نیوز کے مطابق آیت اللہ سید مصطفی محقق داماد، جو فقہ و قانون کے استاد اور اکیڈمی آف سائنسز کے مرکز برائے مطالعاتِ علومِ اسلامی کے سربراہ ہیں، نے پاپ لیون چهاردهم کے نام اپنے خط میں ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے کے بارے میں خبردار کیا اور اس جنگ کے خطرات اور نقصانات کی طرف توجہ دلائی۔
آیت اللہ محقق داماد کے خط میں کہا گیا ہے:
انسانیت نے قرونِ وسطیٰ کے طویل جنگی ادوار اور دو تباہ کن عالمی جنگوں کے بعد عقل و دانائی کا راستہ اختیار کیا اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے ذریعے ہر قسم کی جارحیت کو ممنوع اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔ اس کے چند سال بعد جنیوا کے چار کنونشنز کی منظوری کے ذریعے یہ طے کیا گیا کہ اگرچہ جنگ ایک تلخ حقیقت ہے، لیکن ریاستیں اس صورت میں بھی عدل اور دیگر انسانی و بشردوستانہ اصولوں کی پابندی کی پابند ہوں گی۔
اب جنابِ عالی سے گزارش ہے کہ حضرت عیسیٰ مسیحؑ کی تعلیمات کی یاد دہانی کے ذریعے انہیں (امریکی صدر کو) اس قسم کے اقدامات سے باز رکھنے کی ہدایت فرمائیں تاکہ مزید انسانی خون زمین پر نہ گرے۔/
4338638