اکثر امریکن ایران پر حملے کے خلاف ہیں

IQNA

تازہ ترین سروے:

اکثر امریکن ایران پر حملے کے خلاف ہیں

12:58 - March 08, 2026
خبر کا کوڈ: 3520061
امریکہ میں معتبر اداروں کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی ایران پر حملے کی پالیسی کے خلاف ہیں۔

ایکنا نیوز-  انادولو نیوز کے مطابق امریکہ میں ہونے والے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت ایران پر حملے کی مخالفت کرتی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کے حوالے سے پالیسی کی حمایت نہیں کرتی۔

بی پی ایس نیوز، NPR اور Marist کالج کی جانب سے کیے گئے سروے کے نتائج جو جمعہ کے روز جاری کیے گئے، ان کے مطابق 56 فیصد امریکی ایران پر حملے کے مخالف ہیں۔

اس سروے کے نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ 54 فیصد امریکی، امریکہ اور اسرائیل کے ایک جانب اور ایران کے دوسری جانب پیدا ہونے والی کشیدگی سے نمٹنے کے ٹرمپ کے طریقۂ کار سے مطمئن نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے اسرائیلی حکومت اور امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایرانی شہید ہو چکے ہیں، جن میں امام خامنہ ای، رہبرِ معظمِ انقلاب اور اعلیٰ سکیورٹی حکام بھی شامل ہیں۔ اس کے جواب میں تہران نے تل ابیب پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

اسی طرح ایران نے خلیجی ممالک، عراق اور اردن میں موجود امریکی اہداف کو بھی میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

4338955

نظرات بینندگان
captcha