کربلاء کے عمید ایوارڈ میں مراکش اور انڈونیشیاء قراء کا مقابلہ

IQNA

کربلاء کے عمید ایوارڈ میں مراکش اور انڈونیشیاء قراء کا مقابلہ

11:16 - March 09, 2026
خبر کا کوڈ: 3520068
تیسرے بین الاقوامی قرآنی مقابلے "جائزۂ عمید" کربلاء کی سولویں دور میں نوجوان قراء نے سیمی فائنل مرحلے میں مقابلہ کیا، جہاں مراکش اور انڈونیشیاء کے قاریوں کے درمیان تلاوت کے مقابلے ہوئے۔

ایکنا نیوز- الکفیل نیوز چینل کے مطابق یہ مقابلے روضۂ مقدس عباسیہ کے علمی – قرآنی کمپلیکس کے زیر اہتمام منعقد ہو رہے ہیں، جن میں 20 عرب اور غیر عرب ممالک کے قراء شریک ہیں۔

اس مقابلے کے ججوں کی کمیٹی میں شیخ محمد بسیونی (مصر)، باسم العابدی اور مشتاق العلی (عراق)، محمد عصفور (مصر)، سید حسنین الحلو (عراق) اور سید کریم موسوی (ایران) شامل ہیں۔

سیمی فائنل کے اس حصے میں محمد اقبال اور محمد زیان فہریزی (انڈونیشیا) اور سیف الدین نوار (مراکش) نے ایک دوسرے کے مقابل تلاوت پیش کی۔

اس پروگرام میں صوبہ بصرہ کے قاری حسین المؤید بھی مہمان کے طور پر شریک ہوئے۔ ان کی قرآنی صلاحیت بچپن ہی سے ظاہر ہو گئی تھی۔ جب وہ 13 سال کے تھے تو بصرہ کے علاقے الصادقؑ میں دارالقرآن کے ایک تربیتی کورس میں شریک ہوئے۔ اس کورس کے استاد نے جب ان سے سورۂ حمد کی تلاوت سنی تو فوراً ان کی غیر معمولی صلاحیت کو پہچان لیا اور اسی وقت سے ان کے لیے تلاوت سیکھنے اور صوت و لحن کو بہتر بنانے کا سفر شروع ہو گیا۔

خوبصورت آواز کی وجہ سے اس عراقی قاری کو اپنے گھر کے قریب ایک مسجد میں مؤذن مقرر کیا گیا اور وہ قرآنِ کریم کے چار پارے حفظ کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، سیمی فائنل کے دوسرے حصے میں مزید قراء کی شرکت کے بعد نوجوانوں کے گروپ کے نمایاں قاریوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا اور کامیاب قراء فائنل مرحلے کے لیے منتخب ہوں گے۔

یہ مقابلہ روضۂ مقدس عباسیہ کی جانب سے قرآن کی ثقافت کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد فرد اور معاشرے کی اصلاح کے لیے قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ یہ پروگرام مختلف ممالک کے قراء کی شرکت کے ساتھ ماہِ رمضان کی مناسبت سے جاری ہے۔

نظرات بینندگان
captcha