عمان اور چین نے ایران پر حملوں کو روکنے کا مطالبہ کردیا

IQNA

عمان اور چین نے ایران پر حملوں کو روکنے کا مطالبہ کردیا

11:20 - March 09, 2026
خبر کا کوڈ: 3520069
عمان اور چین کے وزرائے خارجہ نے پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف حملوں کے خاتمے، جنگ روکنے اور مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کے دیگر علاقوں میں امن لانے کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بندر بن حماد، وزیر خارجہ عمان نے یورپی ممالک امریکہ اور برازیلی ممالک کے سفیروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اسی طرح انہوں نے خلیجی  ممالک کے سفیروں کے علاوہ عراق، اردن اور مصر کے سفیروں سے بھی ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور ایران کے خلاف  امریکی اور اسرائیلی  جارحیت اور اس کے علاقائی و عالمی منفی اثرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عمان کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی اور سفارتی دباؤ کو ترجیح دی جائے اور اس میں اضافہ کیا جائے، تاکہ جنگ کو روکا جا سکے، اس کے نتائج کو قابو میں لایا جا سکے اور ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے جو اقوام کی سلامتی، استحکام اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اسی تناظر میں  وانگ ای، جو چینی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ ہیں، نے ایران کے بارے میں اپنے ملک کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے سے ایران، امریکی حملوں کا نشانہ بنا ہوا ہے اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں ایران ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا مؤقف اس مسئلے پر غیر جانبدار اور حقیقت پسندانہ ہے اور چین کئی بار اپنے اصولی موقف کا اظہار کر چکا ہے جسے ایک بنیادی پیغام میں خلاصہ کیا جا سکتا ہے: فوری جنگ بندی اور دشمنی کا خاتمہ۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے مسائل کے مناسب حل کے لیے چند بنیادی اصولوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:

قومی خودمختاری کا احترام

طاقت کے غلط استعمال کو مسترد کرنا

اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنا

حساس مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنا

بڑی طاقتوں کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں کو نیک نیتی کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امن دنیا کی سب سے قیمتی چیز ہے۔

نظرات بینندگان
captcha