سپریم لیڈر کا پہلا پیغام اور عالمی کوریج

IQNA

سپریم لیڈر کا پہلا پیغام اور عالمی کوریج

16:06 - March 13, 2026
خبر کا کوڈ: 3520077
ایران کے اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ‌ای کے پہلے پیغام نے علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا کی سرخیوں میں نمایاں جگہ حاصل کر لی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق قطر کے الجزیرہ، المیادین، العربیہ،  المنار اور المسیرہ سمیت خطے کے دیگر میڈیا اداروں نے، حتیٰ کہ انڈیا اور پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے بھی اپنے معمول کے پروگرام روک کر آیت اللہ خامنہ‌ای کے پیغام کو نشر کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے میدان میں مسلسل موجود رہنے کی اپیل کی۔

آیت اللہ خامنہ‌ای نے ہرمز گزرگاہ کو بند رکھنے پر بھی زور دیا اور کہا:ہماری 15 ممالک کے ساتھ زمینی یا سمندری سرحدیں ہیں اور ہم ہمیشہ ان سب کے ساتھ گرمجوش اور تعمیری تعلقات کے خواہاں رہے ہیں۔ تاہم دشمن نے کئی سال پہلے سے ان ممالک میں آہستہ آہستہ مختلف فوجی اور مالی اڈے قائم کیے تاکہ خطے پر اپنی بالادستی قائم رکھ سکے۔

انہوں نے مزید کہا: حالیہ حملے میں ان میں سے بعض فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف استعمال کیا گیا، لہٰذا ہم نے جیسا کہ پہلے واضح تنبیہ کی تھی اور ان ممالک کو نشانہ بنائے بغیر صرف انہی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔ آئندہ بھی ضرورت پڑنے پر یہی عمل جاری رکھا جائے گا۔

بھارت کے اخبار انڈین ایکسپریس نے اس پیغام کو نمایاں کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کے نئے رہبر نے اپنے پہلے پیغام میں کہا ہے کہ خطے میں امریکہ کے تمام اڈے فوری طور پر بند کیے جانے چاہئیں۔

خبر رساں ادارے  رائٹرز  نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ایران کے نئے رہبر کے مطابق آبنائے ہرمز کو بند رکھا جانا چاہیے۔

اسی طرح BBC  نے رپورٹ کیا کہ ایران کے نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ‌ای نے سرکاری ٹی وی سے نشر ہونے والے اپنے پہلے عوامی خطاب میں خبردار کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند رکھنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔

فرانس کے ٹی وی چینل TF1  نے اپنی سرخی میں لکھا کہ نئے رہبر کے مطابق جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں۔

اسی طرح فرانس 24 نے براہِ راست کوریج دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایران کے نئے رہبر کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش دشمن کے خلاف دباؤ کے ایک مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کی جانی چاہیے۔

 ریڈیو فرانس انٹرنیشنل نے بھی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ‌ای کے حوالے سے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کو یقینی طور پر دشمن پر دباؤ ڈالنے کے آلے کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔

خبر رساں ادارے ایسوسیٹیڈ پریس نے بھی لکھا کہ ایران کے رہبر نے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنا دشمن پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایک اہم ذریعہ ہونا چاہیے۔

اسی طرح یورو نیوز نے رپورٹ کیا کہ ایران کے نئے رہبر نے آبنائے ہرمز کی بندش پر زور دیا ہے۔

جبکہ اسکائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں لکھا: آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی اور انتقام کا وعدہ، یہ وہ نکات ہیں جو نئے رہبر نے اپنے پہلے خطاب میں بیان کیے۔

نظرات بینندگان
captcha