قومی قرآنی الجزائر ایوارڈ نرائے حفظ احیائے ورثہ اسلامی

IQNA

قومی قرآنی الجزائر ایوارڈ نرائے حفظ احیائے ورثہ اسلامی

12:24 - March 15, 2026
خبر کا کوڈ: 3520081
الجزائر کی وزارت مذہبی أمور و اوقاف نے اس ملک میں قومی انعام برائے حفظِ قرآن اور احیائے اسلامی ورثہ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق یہ مقابلہ 12 سے 16 مارچ 2026 (21 تا 25 اسفند) تک الجزائر کی وزارتِ مذہبی امورِ و اوقاف کی نگرانی میں منعقد ہوگا، جبکہ اس کی سرپرستی الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کریں گے۔

یہ انعام تین حصوں پر مشتمل ہے:

قرآنِ کریم کے حفظ،

 تجوید اور تفسیر کا چھٹا قومی مقابلہ

کم عمر حفاظِ قرآن کے لیے بائیسواں تشویقی مقابلہ

یہ مقابلہ 22 سے 26 رمضان 1447 ہجری تک جاری رہے گا اور اس کی اختتامی تقریب الجزائر کی عظیم الشأن جامع مسجد میں شبِ قدر (رمضان کی 27ویں شب) کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔

اسی دوران قرآنِ کریم کی تجوید کے چھٹے قومی مقابلے "قاری تلمسان" کا بھی گزشتہ جمعرات کی شام آغاز ہوا۔ یہ تقریب الجزائر کے صوبہ تلمسان کے ثقافتی مرکز "عبدالقادر علوله" میں منعقد ہوئی اور دو دن تک جاری رہی۔ یہ پروگرام ماہِ مبارک رمضان کی روحانی شبوں کو زندہ رکھنے کے سلسلے کا حصہ تھا۔

افتتاحی تقریب میں الجزائر کی جامع مسجد کے خطیب اور مہمانِ خصوصی شیخ حسین وعلیلی بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر دینی مناجات کا خوبصورت کلام گروپ "شموع طافراوی" نے پیش کیا، جبکہ الجزائری خطاط مولای عبدالرحیم نے قرآنِ کریم کی آیات پر مشتمل ایک خوبصورت خطاطی کا فن پارہ بھی پیش کیا۔

4340656

نظرات بینندگان
captcha